Latest News

دہلی تشدد: مرنے والوں کی تعدا د 10 ہوئی،  موجپور سمیت 4 جگہوں پر کرفیو نافذ، کئی افراد پر ایف آئی آر درج

دہلی تشدد: مرنے والوں کی تعدا د 10 ہوئی،  موجپور سمیت 4 جگہوں پر کرفیو نافذ، کئی افراد پر ایف آئی آر درج

نئی دہلی  : شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کو لے کر شروع ہوا ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شمال مشرقی دہلی میں حالات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھٹنوں میں پر تشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ شمال مشرقی  دہلی میں ہوئے تشدد میں اب تک 10 افراد جان گنوا چکے ہیں۔ جبکہ تقریباً 200 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

PunjabKesari
 تشدد مظاہرے والی  والی 4 جگہوں پر کرفیو لگایا گیا ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے نام پر ہو ر ہے  تشدد مزید مشتعل ہو چکا ہے۔کل(پیر)سے اب تک دکانوں ، مکانوں میں توڑ پھوڑکرنے اور آگ زنی کے  کئے  واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

PunjabKesari
دہلی پولیس کے ترجمان ایم ایس رندھاوا نے منگل کو  پریس کانفرنس میں بتایا کہ  دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال  سمیت  10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔  جبکہ 2 آئی پی ایس افسروں سمیت 56  پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ تشدد کے واقعات میں کل  تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شمال مشرقی دہلی میں حالات کشیدہ ہیں، علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ موجپور ، جعفر آباد قراول نگر   اور چاند باغ میں کرفیو لگا دیا گیا ۔بتا دیں کہ آج (منگل)فسادیوں نے کئی موٹرسائیکلوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔

PunjabKesari
رندھاوا نے  لوگوں سے امن بنائے رکھنے اور افواہوں میں دھیان نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا  کہ میں خاص طور شمال مشرقی دہلی کے لوگوں سے اپیل کر تا ہوں  کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں، ہم حالات کو قابو میں کرنے کے لئے ڈرون کی مدد لے رہے  ہیں'۔رندھاوا نے بتایا  کہ  تشدد کے واقعات کو لے کر 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے  اور کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top