Latest News

پنجاب میں نہیں رک رہی کورونا کی رفتار  ، 10نئے معاملوں کی ہوئی تصدیق

پنجاب میں نہیں رک رہی کورونا کی رفتار  ، 10نئے معاملوں کی ہوئی تصدیق

پنجاب:ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کا اثر پنجاب  پر بھی صاف دکھنے  لگا ہے ۔ پنجاب میں کورونا پازیٹو  مریضوں کا اعداد وشمار 160تک پہنچ  گیا ہے ۔ا س بارے میں  بھی جانکاری آئی ہے کہ آج صوبے میں کورناوائرس کے دو نئے مریضوں  کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں تین تین کیس  جالندھر  و موہالی اور 1-1 کیس پٹھانکوٹ ، پٹیالہ ، فرید کوٹ  و کپور تھلہ سے آیا  ہے ۔ گورداسپور  کے بٹالہ میں کورونا کی مشتبہ مریضہ 69 سالہ عورت کیموت ہو گئی ۔ اس کے سیمپل جانچ کے لئے بھیج دیئے  گئے ہیں ۔ یہاں تین دن میںچار مشتبہ کی موت  ہو چکی ہے جن سبھی کی رپور ٹ آنی ابھی باقی ہے۔ 
جالندھر میںایک ہی خاندان  کے تین لوگ متاثر 
جالندھر میںپازیٹو آئے تینوں  لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں، ان میں  کانگرس  لیڈر دیپک شرما ، ان کی ماں و چھ سال کا بیٹا شامل ہیں۔ دیپک  کے والد پروین شرما  کی  کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ مٹھا بازار  کے علاوہ محلہ کے رہنے والے کانگرس لیڈر  نے رضاکارانہ تنظیموں  کے ساتھ مل کر شہر کے  کئی علاقوں میں ضرورتمند  کنبوں کو راشن بانٹا  تھا۔
باقی شہروں کایہ ہے حال
کپورتھلہ کے پھگواڑہ میں ایک تنظیم  کی 21 سالہ طلباء بھی پازیٹو پائی گئی ۔ مہاراشٹر  کی رہنے والی اس طلباء  کو آٹھ اپریل کو  ہوسٹل سے ہسپتال  شفٹ کیا گیا تھا ۔ ہوسٹل کی دوسری طالبات کو کوارنٹائن  کر ہوسٹل سیل کر دیا گیا ہے۔ پٹیالہ  کے کئی حصوں میں بھی کیس ملے ہیں۔ اس کے علاوہ فرید کوٹ میں 35 سالہ آڑھتی  و پٹھانکوٹ میں42  سالہ  شخص کی رپورٹ پازیٹو  آئی ہے۔ موہالی کے جواہر پور  میں دو اور لوگ متاثر پائے گئے ۔ ان میں ایک کی عمر 60 سال، جبکہ دوسری کی 40 سال ہے۔ موہالی کے ہی کھڑ میں کورونا  کی وجہ سے مرنے   والی خاتون   کے پتی کی  رپورٹ پازیٹو آئی ۔ جواہر پور میں اب تک 34 کیس پازیٹو  پائے گئے ہیں۔ ادھر ،سنگرور میں پنجابی گلوکارہ کور بی کو  کوارنٹائن  کیا گیا  ہے۔ غور طلب ہے کہ پنجاب حکومت  نے کورونا وائرس  کے بڑھتے گراف  کو دیکھے ہوئے 21 کے لاک ڈاون کو آگے بڑھا کر 1 مئی  تک کر دیا ہے پر اس کے باوجود ان بڑھتے معاملوں میں کوئی روک نہیں لگ  رہی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top