جالندھر:دنیا بھر کے متعدد ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس نے ضلع جالندھر کے 3افراد کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ سول ہسپتال فلور میں داخل 3 مریضوں کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ غور طلب ہے کہ تینوں مریض (جن میں دو مرد اور ایک عورت) کورونا وائرس سے متاثرنواں شہر کے اس شخص کے رابطے میں آئے تھے جس کی گزشتہ دنوں موت ہو چکی ہے۔ ادھر اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے جب سول سرجن ڈاکٹر گریندر کور چاولہ سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔
24 March,2020