نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے نوجوانوں میں ہمیشہ کچھ نیا کرنے کا جنون ہے اور وہ اتنے ہی باشعور بھی ہیں مسٹر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 129 ویں ایپی سوڈ میں کہا، آج دنیا ہندوستان کی طرف بڑی امید کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ ہندوستان سے امید کی سب سے بڑی وجہ ہماری نوجوان طاقت ہے۔ سائنس کے میدان میں ہماری حصولیابیاں، نئی ایجادات، ٹیکنالوجی کی توسیع سے دنیا بھر کے ملک ممالک بہت متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا، ہندوستان کے نوجوانوں میں ہمیشہ کچھ نیا کرنے کا جنون ہے اور وہ اتنا ہی بیدار مغز بھی ہیں۔ میرے نوجوان دوست اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کس طرح قوم سازی میں اپنا حصہ مزید بڑھا سکتے ہیں اور وہ اپنے خیالات کو کس طرح شیئر کر سکتے ہیں۔ ہمارے نوجوان ساتھیوں کے اس تجسس کا جواب 'وکست بھارت ینگ انڈیا لیڈرز ڈائیلاگ' ہے۔ اس کا پہلا ایونٹ گزشتہ سال منعقد ہوا تھا، اب اس کا دوسرا پروگرام کچھ دنوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اگلے مہینے کی 12 تاریخ کو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر 'راشٹریہ یوا دیوس' منایا جائے گا۔ اسی روز ’ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کا بھی اہتمام کیا جائے گا اور میں اس میں ضرور شرکت کروں گا۔ اس میں ہمارے نوجوان اختراع، فٹنس، اسٹارٹ اپس زراعت جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا،مجھے اس پروگرام میں ہمارے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے اس پروگرام سے متعلق ایک کوئز مقابلے میں 50 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔ ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا، جس میں طلباء نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس مقابلے میں تمل ناڈو پہلے اور اتر پردیش دوسرے نمبر پر آیا۔
وزیر اعظم نے کہا،آج ملک بھر میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے نئے مواقع مل رہے ہیں۔ بہت سے پلیٹ فارم تیار کیے جا رہے ہیں جہاں نوجوان اپنی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک پلیٹ فارم 'اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون' ہے، جہاں خیالات، ایکشن میں بدلتے ہیں۔ 'اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون' کا اختتام اسی مہینے ہوا ہے۔ اس ہیکاتھون کے دوران 80 سے زیادہ سرکاری محکموں ک 270 سے زائد مسائل پر طلباء نے کام کیا۔ طلبہ نے ایسے حل فراہم کیے جو حقیقی زندگی کے چیلنجوں سے جڑے تھے، جیسے کہ ٹریفک کے مسائل، اس سلسلے میں نوجوانوں نے 'اسمارٹ ٹریفک مینجمنٹ' سے متعلق بہت دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ مالیاتی دوھکہ دہی اور ڈیجیٹل اریسٹ جیسے چیلنجز کے حل پر بھی نوجوانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گزشتہ ساتھ آٹھ سال میں ’اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون‘ میں 13 لاکھ سے زیادہ طلباء اور 6,000 سے زائد اداروں نے حصہ لیا ہے۔ نوجوانوں نے سینکڑوں مسائل کا درست حل پیش بھی کیا ہے۔ میں اپنے نوجوان ساتھیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان ہیکاتھون کا حصہ ضرور بنیں۔