Latest News

وزیر خارجہ بلنکن اور بلاول بھٹو نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر کیا تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلنکن اور بلاول بھٹو نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر کیا تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بات چیت کے دوران ہندوستان کے ساتھ "ذمہ دارانہ تعلقات" کی اہمیت اور اسلام آباد پر چین کے بڑھتے ہوئے قرضوں کو حل کرنے کے معاملے پر  اہم بحث  ہوئی ۔ محکمہ خارجہ کے 'فوگی باٹم' ہیڈکوارٹر میں ملاقات کے دوران بلنکن نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ 
بلنکن نے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یہاں منعقد ایک تقریب میں کہا کہ آج ہماری گفتگو میں، ہم نے ہندوستان کے ساتھ ذمہ دارانہ تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بات کی، اور ہم نے  اپنے اتحادیوں سے قرض سے راحت اور اس سے جڑے کچھ  اہم مسائل پر چین کو شامل کرنے کو کہا ، تاکہ پاکستان سیلاب سے ہوئے نقصان سے جلد ابھر سکے ۔  مسئلہ کشمیر اور پاکستان سے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشید رہے  ہیں ۔ 
 5 اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد مزید خراب ہوئے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کر دیا۔ اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
 بلنکن نے کہا کہ انہوں نے ایک جمہوری ملک کے طور پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی، بنیادی اقدار جیسے مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھا۔ بلاول نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف لچکدار ہیں بلکہ وقت کی آزمائش پر بھی پورا اترے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top