Latest News

یوروپ میں '' انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ'' سینئر پاکستانی اہلکار ڈپلومیٹک ویزا گھوٹالے میں بھی شامل : رپورٹ

یوروپ میں '' انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ'' سینئر پاکستانی اہلکار ڈپلومیٹک ویزا گھوٹالے میں بھی شامل : رپورٹ

اسلام آباد: یورپ میں انسانی سمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ پاکستانی سفارت کار اسرار حسین پر اب مبینہ طور پر رشوت کے عوض پاکستانی شہریوں کو یورپ کے لیے ویزے جاری کرنے میں ملوث ہونے کا الزام  لگاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ایک سینئر پاکستانی اہلکار کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔  غور طلب ہے کہ حسین ماضی میں اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں یورپ کے اسسٹنٹ سیکرٹری اور پراگ میں سفارتی دفتر میں سفیر جیسے اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، اس عہدے سے انہیں بدعنوانی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ 
اس واقعے نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے کہ اسلام آباد کے سفارت کار یورپ کے لیے جعلی پاسپورٹ اور ویزوں کا عالمی سکینڈل کر رہے ہیں۔ پاکستان ایک طویل عرصے سے اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اس لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ڈیفیسا آن لائن نے بتایاکہ مختلف یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی یہ سرگرمیاں اس قدر پھیلی ہوئی ہیں کہ یورپی پارلیمنٹ کو اس معاملے پر آگاہ کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔
 2020 میں یورپی پارلیمنٹ (ایم ای پی)کے رکن ڈومینک بِلڈے نے پاکستان پر جعلی پاسپورٹ اور ویزے جاری کرنے کے ریکیٹ کی قیادت کرنے کا الزام لگایا۔ اس سے قبل 2012 میں اسلام آباد میں برطانیہ کے اس وقت کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے پاکستان کو 'جعلی ویزوں میں عالمی رہنما' قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ، 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق، جعلی دستاویزات کا استعمال کر کے پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے لئے  کل 4000 پاکستانی شہریوں کی لسٹ ملی تھی ۔  حسین پر یورپی یونین کے ممالک جیسے اٹلی، جمہوریہ چیک، پولینڈ اور اسپین کو غیر قانونی ویزا اور رہائشی اجازت نامے جاری کرنے کا الزام ہے۔
 حسین پر ویزا اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے علاوہ یورپ میں انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا بھی الزام ہے۔ دیگر الزامات میں پاکستانی گلوکاروں سے پراگ میں ان کے داخلے اور قیام کو 'سہولت' فراہم کرنے کے لیے 1.5 ملین روپے کی رشوت وصول کرنا شامل ہے۔ حسین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے رقم ملنے کے بعد معاہدے کو پورا نہیں کیا۔بعد ازاں پاکستان میں چیک سفیر نے شکایت درج کرائی، تاہم حسین کو تفتیش کے بعد بری کر دیا گیا۔ میڈیا پورٹل نے کہا کہ تفتیش کا انچارج افسر حسین کا معاون ہوگا۔
 



Comments


Scroll to Top