Latest News

پاکستان کے سابق سفیر نے جس پورن سٹار کی تصویر شیئر کر بتایا تھا پیلیٹ گن کا شکار، اس نے دیا یہ جواب

پاکستان کے سابق سفیر نے جس پورن سٹار کی تصویر شیئر کر بتایا تھا پیلیٹ گن کا شکار، اس نے دیا یہ جواب

جموں کشمیر پر ہندوستان  کی جانب سے   جو فیصلہ لیا گیا  ہے ، اس سے پاکستان میں بیٹھے نیتاؤں کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کا اندازہ انکے بیانات اور سوشل میڈیا پر انکے ٹویٹ لگایا جاسکتا ہے۔ پاکستان پوری دنیا میں اپنی بے عزتی کروانے کی سبھی حدیں پار کر چکا ہے۔ہندوستان میں پاکستان کے سفیر رہ چکے عبدالباسط نے حال ہی  میں   پورن سٹار جانی سنس کی تصویر کو ری ٹویٹ کر اسے کشمیر میں پیلیٹ گن کا شکار بتایا تھا ،اتنا ہی نہیں، جب ان کی بے شرمی پر لوگوں کی نظر پڑی تو انکی خوب فضیحت ہوئی ۔ بعد میں  انہوں نے فوری طور پر اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا  ۔


اس ٹویٹ میں  عبدالباسط نے لکھا تھاکہ '' اننت ناگ کا یوسف، پیلیٹ گن کی  وجہ سے اپنی  آنکھوں کی روشنی کھو بیٹھا۔براہ ئے کرم آواز اٹھائیں''۔ حالانکہ وہ تصویر پورن سٹار جانی سنس کی تھی۔


ان کی اس کرتوت کو پاکستان کی ایک صحافی نے بے نقاب کیا۔انہوں نے لکھاکہ ''بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط، جانی سنس کو کشمیرکا یوسف بتا رہے ہیں، جو پیلیٹ گن کی وجہ سے اپنا آنکھ کھو بیٹھا۔اس کے بعد پورن سٹار کی ایک مشہور ویب سائٹ نے بھی  اس مسئلہ پر ٹویٹ کیا اور اور لکھا کہ جانی سنس کے لئے دعا کیجئے ۔

PunjabKesari
اب اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جانی  سنس نے   عبدالباسط پر طنز کسا ہے اور لکھا کہ ''   عبدالباسط صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ ، کیونکہ آپ کی وجہ سے میرے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے  حالانکہ میری  آنکھیںپوری طرح سے ٹھیک ہیں ۔



Comments


Scroll to Top