Latest News

پاکستان کی مسجد میں بچھائے گئے امریکی اور اسرائیلی پرچم کے میٹ ،ویڈیو وائرل

پاکستان کی مسجد میں بچھائے گئے امریکی اور اسرائیلی پرچم کے میٹ ،ویڈیو وائرل

اسلام آباد : دہشت گرد  اور دفعہ 370 کے مدعے پر پوری دنیا میں بھارت کی سفارتی کامیابی کے بعد بوکھلایا پاکستان اب نیچ حرکتوں پر اتر آیا ہے ۔ دراصل جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان در - در سے اس مدعے پر دخل دینے کی بھیک مانگ رہے ہیں لیکن کوئی بھی ملک ساتھ دینے کو تیار نہیں ۔ امریکہ کے ذریعے بار بار پاکستان کو ٹھینگا دکھانے سے چڑھے پاکستان کے شہری اب اپنی گری حرکتوں سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھڑاس نکال رہے ہیں ۔ 


اس کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ایک ویڈیو ہے جس میں پاکستان کی ایک مسجد میں داخلی دروازے پر بچھے امریکہ اور اسرائیل کے قومی پرچم کے میٹ ہیں ۔ جن کو پیروں سے مسل کر لوگ اندر داخل ہورہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو ٹویٹر پر دیوڈ وینس نامی ایک یوزر نے پوسٹ کیا ہے اور لکھا کہ پاکستانی مسلمان امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈوں پر پیر رکھ کر مسجد میں داخل کررہے ہیں ۔ عزت کی کمی ۔ اس ملک کو کوئی بھی غیر ملکی مدد کیوں نہیں ملتی ؟



Comments


Scroll to Top