Latest News

عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کی معاشی حالت مزید بد حال، وزیر اعظم کی رہائش گاہ بھی کرائے پر دے دی

عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کی معاشی حالت مزید بد حال، وزیر اعظم کی رہائش گاہ بھی کرائے پر دے دی

اسلام آباد: پوری دنیا پاکستان کی خراب معاشی حالت سے آگاہ ہے۔ لیکن عمران حکومت کے دوران پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سرکاری رہائش گاہ کو گروی رکھنے کی نوبت آچکی ہے ۔ یہ گھر اسلام آباد میں واقع ہے اور کرایہ کے لئے بازار میں اتر چکا ہے ۔  اگست 2019 میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ عمران خان نے اس اعلان کے بعد رہائش گاہ  خالی کر دی تھی۔ اب حکومت نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔ سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رہائش گاہ کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے اور اس پراپرٹی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ اب رہائش گاہ میں تعلیمی ادارہ قائم کرنے کی لوگوں کو   ثقافتی ، فیشن ، تعلیمی اور دیگر تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دے گی۔
سما ٹی وی نے بتایا کہ اس کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ تقریبات کے دوران پی ایم ہاؤس میں نظم و ضبط کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ میٹنگ  کرے گی اور وزیراعظم ہاؤس کے ذریعے آمدنی بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گی۔ ایک اندازے کے مطابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے آڈیٹوریم ، دو گیسٹ ونگس اور ایک لان کرائے پر لے کر رقم اکٹھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاک وزیراعظم کے سابقہ کام کی جگہ پر اعلی سطحی سفارتی پروگرام اور بین الاقوامی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top