Latest News

پاکستان کے مشہور ٹی وی صحافی عمران ریاض خان گرفتار

پاکستان کے مشہور ٹی وی صحافی عمران ریاض خان گرفتار

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی کھل کر حمایت کرنے کے لیے پہچانے جانے والے  پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اینکر عمران ریاض خان کو پولیس نے منگل کو اسلام آباد کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔ ان کے ساتھیوں نے یہ اطلاع دی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پولیس نے عمران ریاض خان کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ٹی وی صحافی کی گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے جب اسلام آباد کی ایک عدالت نے پولیس کو ریاض خان اور کئی دیگر صحافیوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
 ان کے خلاف فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی شکایات درج کی گئی تھیں۔ اس معاملے پر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم خان نے ٹویٹر پر اینکر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ غور طلب ہے  کہ خان کو اپریل میں پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے اسے امریکہ کی سازش قرار دیا۔ تاہم امریکہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔



Comments


Scroll to Top