Latest News

ایران میں او میکرون سے 3 لوگوں کی موت، برطانیہ میں ملا اومیکرون کازیادہ خطرناک BA.2 اسٹرین

ایران میں او میکرون سے 3 لوگوں کی موت، برطانیہ میں ملا اومیکرون کازیادہ خطرناک BA.2 اسٹرین

انٹرنیشنل ڈیسک: کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ لیکن اب برطانیہ میں  A.2 سٹرین آچکا ہے ۔ BA.2  اسٹرین اومیکرون کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا ویریئنٹ  ہے۔  برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق حال ہی میں یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے برطانیہ میں Omicron کے 53  سکوینس کی پہچان کی ہے۔ وہیں،  ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کی انتہائی متعدی نئی شکل او میکرون سے متاثر ہونے کے بعد  تین افراد  ہلاک ہو گئے۔
 اومیکرون کی شکل پہلی بار ایران میں دسمبر کے وسط میں پائی گئی تھی لیکن یہ پہلی بار ہے کہ اس سے موت کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ٹی وی چینل کی خبر نے ملک کی وزارت صحت کے ایک اہلکار محمد ہاشمی کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ اومیکرون کے ایک اور مریض کی حالت بدستور تشویشناک  بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے  زیادہ تفصیل نہیں بتائی۔ عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے، کووڈ- 19 نے ایران میں 1,32,000 افراد کی جان چلی گئی ہے ، جو کہ مغربی ایشیا میں اموات کے لحاظ سے  سب سے بدترین ہے۔ گزشتہ سال صرف 24 اگست کو 709 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ویکسینیشن کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق، حال ہی میں یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے برطانیہ میں او میکرون کے 53  سکوینس کی پہچا ن کی ہے ۔  UKHSA کے مطابق برطانیہ میں او میکرون کے  BA.2  اسٹرین کے 53 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اومیکرون کے تین سب لینئج یا اسٹرین ہے، جس میں BA.1، BA.2 اور BA.3  ہے۔ برطانیہ میں اب تک  BA.1  اسٹرین کا قہر تھا ، حالانکہ ، حالانکہ صحت کی ایجنسی نے کہا ہے کہ سب سے تیزی سے پھیلنے والا اومیکرون ویرئنٹ کی علامات کم  سنگین ہیں ۔  UKHSA نے  وارننگ دی ہے کہ BA.2 سٹرین کے 53 سکوینس ہیں، جو کافی زیادہ متعدی ہے اور اس میں کوئی خاص تغیرات نہیں ہیں، جس کی وجہ سے اس کو آسانی سے  ڈیلٹا ویرینٹ سے الگ کیا جاسکتا ہے ۔ اس سے کچھ دن پہلے اومیکرون کا یہ اسٹرین اسرائیل میں پایا گیا تھا۔ 
وہیں، دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، ملک میں ایسے 20 کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ آیا BA.2 سٹرین اومیکرون سے زیادہ خطرناک ہے، یا نہیں۔ تاہم برطانیہ میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اسٹرین زیادہ متعدی اور زیادہ مہلک ہے۔ رپورٹ کے مطابق BA.2 کا اسٹرین اب تک کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ ڈنمارک، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، بھارت اور سنگاپور میں اس کی مختلف قسمیں پہلے ہی مل چکی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، او میکرون  ویرئنٹ کے  تین اسٹرین یا سب  لینیئیج ہیں ۔ - BA.1، BA.2 اور BA.3۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، BA.1 اور BA.3 کے اسپائک پروٹین میں 69 سے 70 ڈیلیشن ہیں، جب کہ BA.2 نہیں ہوتے۔
 



Comments


Scroll to Top