National News

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ، 15 برسوں میں 18 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا امکان

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ، 15 برسوں میں 18 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا امکان

نئی دہلی:ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے پیر کے روز ایک آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کیے وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اس معاہدے کا مشترکہ طور پر اعلان کیا گیا وزیر اعظم لکسن کے مارچ 2025 میں ہندوستان کے دورے کے موقع پر اس معاہدے سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوا تھا اور دونوں رہنماوں کے مطابق ریکارڈ نو ماہ میں ایف ٹی اے کی تکمیل سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ معاہدہ مشترکہ روابط اور سیاسی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایف ٹی اے سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے، منڈیوں تک رسائی میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو بھی مستحکم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے اختراع کاروں، صنعت کاروں، کسانوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای)، طلبہ اور نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرے گا۔
ایف ٹی اے کی مستحکم بنیاد پر دونوں رہنماوں نے آئندہ پانچ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے اور اگلے 15 برسوں میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہندوستان میں 20 ارب امریکی ڈالر (17.91 ارب روپے) کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی اور مسٹر لکسن نے دو طرفہ تعاون کے دیگر شعبوں جیسے کھیل، تعلیم اور عوامی روابط کے تبادلے میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماوں نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



Comments


Scroll to Top