Latest News

یوکرین کو وہ صلاحیتیںمہیا کرانا مقصد ہے ، جو روس کے خلاف جنگ میں ضروری ہے : وہائٹ ہاؤس

یوکرین کو وہ صلاحیتیںمہیا کرانا مقصد ہے ، جو روس کے خلاف جنگ میں ضروری ہے : وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن: امریکہ اور جرمنی کی جانب سے یوکرین کو جدید جنگی ٹینک بھیجنے کے اعلان کے بعد، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا مقصد یوکرین کو وہ ضروری صلاحیتیں فراہم کرنا ہے جو وہ روسی فوجیوں کے خلاف  جنگ میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری ہیں۔
 جنگ میںامریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 M-1 'Abrams' ٹینک یوکرین بھیجے گا۔ امریکہ نے یہ فیصلہ جرمنی کی جانب سے 14 'لیپرڈ 2A6' ٹینک بھیجنے پر رضامندی کے بعد کیا ہے۔ قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹیجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے بدھ کے روز اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس میں کہا، ہمارا اور ہمارے اتحادیوں کا مشترکہ مقصد ہے کہ یوکرین کو وہ صلاحیتیں فراہم کریں جن کی اسے  جنگ کے میدان میں نہ صرف آج کامیابی کے لیے ضرورت ہے،بلکہ اس سال جو مستقل  میںبھی اہم ہوگی ۔ جان کر بی نے کہا کہ جرمن  مزید دو بٹالین کو منظم کرنے میں مدد کریں گے، برطانیہ  نے اپنے 'چیلنجر' ٹینک  بھیجنے پر رضامندی ظاہر  کی  اور  فرانسیسی بھی  بکتر بند گاڑیاں مہیا کر مدد دیں گے ۔ 
جان کربی نے تسلیم کیا کہ موسم سرما کے دوران روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی میں کمی آئی ہے، لیکن انہیں توقع ہے کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی اس میں شدت آئے گی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ نہ صرف یوکرین کو ڈیٹرنس کی صلاحیت فراہم کرنا چاہتا ہے بلکہ یوکرین کو دفاعی صلاحیت بھی فراہم کرنا چاہتا ہے اگر روس مستقبل میں دوبارہ یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کرنے کا تباہ کن فیصلہ کرتا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top