Latest News

کووڈ 19 :دنیا میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ، مہلوکین کی تعداد  20,000 سے تجاوز

کووڈ 19 :دنیا میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ، مہلوکین کی تعداد  20,000 سے تجاوز

واشنگٹن:امریکہ میں کووڈ19 سے مرنے والوں کی تعداد 20,000کے پار کر گئی ہے۔ دنیا بھر میںاس مہلک وبا کی وجہ  سے ہونے والی اموات کے معاملے میں امریکہ  اٹلی سے آگے  نکل گیا ہے ۔ جان ہاپکنس   یونیورسٹی  کے اعداد و شمار کے مطابق یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں چین میں  پیدا ہوئے مہلک کورونا وائرس   اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ  سے زیادہ افرادکی جان  لے چکا ہے۔ اب دنیا بھر میں کووڈ 19 کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں،جہاں 20,597 افراد کی موت  ہو چکی ہے ۔ اس معاملے میں امر یکہ نے سنیچروار کو اٹلی کو  پیچھے  چھوڑ دیا ۔ اٹلی میں19,468 افر اد اس بیماری سے اپنی جان کھو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ، امریکہ میں 5.3لاکھ سے زیادہ لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہیں،جو اگلے چار ممالک :سپین (ِِ1,63,027)، اٹلی(1,25,271)،جرمنی) (1,25,452اور فرانس (93,790)، کے مریضوں کی کل تعداد کے لگ بھگ برابر ہے ۔ اموات کے معاملے میں ، امریکہ اور اٹلی کے بعد سپین (16.606)فرانس)،13,823)اور برٹین (،9,875) کا نمبر آتا ہے۔
امریکہ کی معاشی دار الحکومت نیور یارک شہر دنیا میں کورونا وائرس  کا  سب  سے بڑا  مرکز  بن کر ابھر اہے، جہاں سنیچر وار رات تک ،80627افراد کی موت ہو چکی تھی اور 1,80,000 سے زیادہ لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہیں، قریب 83 لاکھ کی آبادی  والا یہ شہر امریکہ کی سب سے گھنی آبادی  والے شہروں میں سے ایک ہے۔ 
صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے قومی ایمر جنسی کا اعلان کیا ہے اور سبھی 50 صوبوں میں ایمر جنسی کا اعلا ن کر دیا گیا ہے۔ ملک کی 33کروڑ  آبادی میں سے 95 فی صد سے زیادہ کو گھر میں رہنے کا احکام  دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کووڈ 19 سے نپٹنے کے لئے مسلح فوج  کے 50,000 سے زیادہ ملازمین کو تعینات کیا ہے۔ 
سیاسی میل جول کم  کرنے جیسے  کئی اقدامات کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ شروعات میں کورونا وائرس پر وہاٹ ہائوس ٹاسک فورس کے ممبران نے کووڈ 19  سے ایک سے دو لاکھ افراد کی موت کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ نے سنیچر وار رات  فاکس نیوز  سے کہا ، ہمارے ملک ،کے  لوگ بہت کچھ کر چکے ہیں۔ ہم نے اسے صحیح طریقے سے لاگو کیا ہے ، اس درمیان ٹرمپ نے کہا کہ  نیو یارک جیسے مقامات  کی حالت میں سدھار ہو رہا ہے جہاں نئے مریضوں کی تعداد میں  کمی آئی ہے۔ 
انہوںنے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ   جلد  سے جلد ٹھیک ہو جائے اور سب کچھ پھر سے شروع ہو جائے۔ 
دنیا بھر میں کورونا و ائرس  کی وجہ سے 1,08,862 افراد   کی جان جا چکی ہے اور 17لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ 
یہ آرٹیکل ہند سماچار ٹیم کی جانب سے ایڈٹ نہیں ہے،اسے ایجنسی فیڈ سے آٹو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top