Latest News

مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لئے جرمنی نے یورپی یونین میںکی پہل

مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لئے جرمنی نے یورپی یونین میںکی پہل

فرانس کی طرف سے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد مسعود اظہر کے خلاف کارروائی کے بعد اب جرمنی نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے یورپی یونین (ای یو ) پہل کی ہے۔ ذرائع نے منگل کو اس بات کی جانکاری دی کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے جرمنی یورپی یونین کے ممبر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اگر جرمنی اپنی کوشش میں کامیاب ہوتا ہے تو یورپی یونین کے 28 ممالک میں مسعود اظہر کی املاک ضبط ہوجائے  گی اور وہ ان ممالک کا دورہ  نہیں کرپائے گا۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے روڑہ اٹکا کر  چوتھی مرتبہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردقرار دینے سے روک دیاتھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسعود اظہر کو جرمنی نے  عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لئے پرستاؤ رکھا گیا ہے ۔   لیکن ابھی تک جرمنی کی اس پہل پر کوئی ریزلیوشن نہیں آیا ہے۔
انہو ںنے بتایا کہ یورپی یونین (ای یو) کے سبھی 28 ممالک کی حمایت کے بعد ہی یہ پرستاؤ پاس ہوگا ۔ یورپی یونین میں اس طرح کے معاملات پر عام سہمتی کے آدھار پر فیصلہ ہوتا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top