Latest News

چین میں پھر بڑھ رہے کوروناکے معاملے اقتصادی  ترقی پر لگے گی بریک

چین میں پھر بڑھ رہے کوروناکے معاملے اقتصادی  ترقی پر لگے گی بریک

    بیجنگ:  دنیا  بھر میں جہاں کورونا  مہاماری   کاقہر  کم ہو رہا ہے وہیں چین  میں ایک بار  پھر انفیکشن پھیلنے  لگا ہے ۔ چین میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 112کورونا  معاملے درج    کئے گئے ہیں۔مقامی میڈیا نے دیش کے  ہیلتھ کمیشن کے  حوالے  ان کیسوں کی تصدیق کی ہے ۔ ایک دن پہلے  چین میں کورونا وائرس  کے 69 معاملے ملے تھے ۔ کورونا  کیس  بڑھنے  کے بعد ایک بار  پھر یہاں  ٹیسٹنگ   بڑھا  دی گئی ہے  وہیں  جانکاروں  کا ماننا ہے کہ اگر بڑھتے  کیسوںکے تحت  چین نے  پھر لاک ڈائون  لگایا تو اقتصادی  ترقی  پر  پھر سے بریک لگ جائے گی ۔
راشٹریہ  صحت  کمیشن  کے مطابق  ، چین  میں  بڑھتے  کورونا  کے معاملوں میں 81انفیکشن زدہ لوگ  صوبہ میں  ملے ہیں ۔ اس کے  علاوہ  پچھلے 24 گھنٹوں میں صوبہ میں 141  غیر علامتی  معاملے  سامنے آئے ہیں ۔ نیوز ایجنسی   کی رپورٹ کے مطابق 26جون  سے 5جولائی  کو کووڈ 19- کے کل  267 معاملوں  کی تصدیق  کی گئی ہے  جن میں سے ایک بدیش  سے آیا  تھا اور 1,002  غیر علامتی     معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔



Comments


Scroll to Top