Latest News

کوئٹہ: کچلاک کی مسجد میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک

کوئٹہ: کچلاک کی مسجد میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک

کوئٹہ کے علاوہ کچلاک کی جامع مسجد میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ 
جیو نیوز کے مطابق دھماکہ کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی ایک مسجد کے اندر ہوا۔ذرائع کا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد میں ممبر کے نیچے رکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس حکام نے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ 
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو کچلاک کے دو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔ 



Comments


Scroll to Top