Latest News

پاکستان میں کشتی غرقاب ، 10 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

پاکستان میں کشتی غرقاب ، 10 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

اسلام آباد: پاکستان میں صوبہ پنجاب کے مشرقی ضلع اوکارا میں ستلج دریا میں پیر کو ایک کشتی حادثے میں کم سے کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔اوکارا کی ڈپٹی کمشنر مریم خان نے بتایا کہ مالہو شیخاں کے پاس تقریبا ً35 لوگوں کو لے کر جا رہی کشتی کے غرقاب  ہو جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔
خان نے بتایا کہ تقریباً 10 لوگوں کو محفوظ بچا لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔مقامی پولیس کے سربراہ محمد عمران نے بتایا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا اور یہ کشتی خراب معیار کے مواد سے بنائی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ کشتی میں سوار زیادہ تر لوگ ایک جنازہ میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام میں مدد کے لئے اوکارا اور دیگر قریبی علاقوں سے اضافی امدادی  ٹیم کو بلایا گیا ہے۔لاشوں کو پوسٹمامارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ میں لاپتہ لوگوں کی تلاش میں جاری مہم کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top