Latest News

منع کرنے کے باوجود اسرائیل کے رفح پرحملے سے امریکہ ناراض، روک دی بم سپلائی

منع کرنے کے باوجود اسرائیل کے رفح پرحملے سے امریکہ ناراض، روک دی بم سپلائی

واشنگٹن: امریکہ نے اپنی خواہشات کے برعکس غزہ کے رفح شہر پربڑے پیمانے پر حملہ کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کو لیکر  تشویش کا اظہار کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے اسرائیل کو بھیجے جانے والی بموں کی کھیپ روک دی تھی۔ ایک سینئر افسر نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اہلکار نے بتایا کہ کھیپ میں 2000 پاؤنڈ وزنی 1800 بم اور 500 پاؤنڈ وزنی 1700 بم بھیجے جانے تھے۔ اہلکار نے کہا کہ امریکہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد گنجان آباد علاقے میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 گزشتہ سال 7 اکتوبر کو انتہا پسند حماس کے اسرائیل پر مہلک حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر حملے کے آغاز کے بعد سے 10 لاکھ سے زائد شہری رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے کئی ماہ کے اعتراض کے باوجود اسرائیلی حکومت نے رفح پر حملے کی تیاری جاری رکھی جس کے بعد اپریل میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو مستقبل میں فوجی امداد بھیجنے کا جائزہ لینا شروع کیا۔ اہلکار نے بتایا کہ بم کی کھیپ کو روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آیا یہ کھیپ مستقبل قریب میں اسرائیل بھیجی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top