Latest News

گلاسگو گوردوارے کے باہر ہندوستانی ہائی کمشنر کے ساتھ دھکا - مکی نا قابل قبول، برطانیہ کے ہائی کمشنر ایلس نے کی مذمت

گلاسگو گوردوارے کے باہر ہندوستانی ہائی کمشنر کے ساتھ دھکا - مکی نا قابل قبول، برطانیہ کے ہائی کمشنر ایلس نے کی مذمت

نیشنل ڈیسک: ہندوستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایلکس ایلس نے بدھ کے روز کہا کہ خالصتان کے حامی انتہا پسندوں کی طرف سے گزشتہ ہفتے ان کے ہندوستانی ہم منصب کو گلاسگو میں ایک گوردوارے میں داخل ہونے سے روکنے کا واقعہ کچھ ایسا تھا جو ' بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا'۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پیر کو لندن میں ہندوستانی  ہائی کمیشن کے باہر جمع ہونے کے بعد گرفتاریاں کی گئیں  ہائی کمشنر نے کہا کہ مارچ میں ہندوستان  مخالف تختیاں لہرانے اور نعرے لگانے کے واقعے کے دوران بھی اقدامات کیے گئے تھے۔
جو ہوا ،وہ نہیں ہونا چاہیے تھا
برطانوی ہائی کمشنر نے 'انڈیا ٹوڈے کنکلیو' میں کہا کہ برطانیہ کے حکام ایسے تمام معاملات میں کارروائی کر سکتے ہیں جنہیں جو انہیںکسی بھی شکل میں انتہا پسندانہ کارروائی لگتی ہے  اس میں، مثال کے طور پر، ٹی وی سٹیشنز، خیراتی اداروں اور اسکولوں کوبند کرنے جیسے قدم شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں اور عمارتوں کے ارد گرد بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ایلس نے کہا کہ (گلاسگو میں) جو کچھ ہوا وہ بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 
 ہندوستانی ہائی کمیشن کا بیان 
لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، سکاٹ لینڈ سے باہر کے تین افراد نے جمعہ کی شام ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم ڈوریسوامی کے گلاسگو گرودوارہ گورو گرنتھ صاحب کے دورے میںجان بوجھ کر خلل ڈالا اور ایک نے سفارتی گاڑی کو پرتشدد انداز میں کھولنے کی بھی کوشش کی جب دوریسوامی اور دیگر لوگ پہنچے۔ جب مظاہرین نے دھمکیاں اور گالی گلوچ کی تو ہندوستان کے ہائی کمشنر اور قونصل جنرل نے مزید تنازعات کو روکنے کے لیے وہاں سے جانے کا فیصلہ کیا۔
ایلس نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کا ہندوستانی حکام کے ساتھ اچھا رابطہ ہے اور دونوں ممالک نے ایک مشترکہ انسداد انتہا پسندی ٹاسک فورس بنائی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم اسے(شدت پسندی)کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے ملک میں ناقابل قبول انتہا پسندی کو ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی اور دوسری صورت میں دونوں طرح کے اقدامات کیے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top