Latest News

ذوالقر سلمان کی فلم ''لکی بھاسکر'' کا ٹیزر جاری

ذوالقر سلمان کی فلم ''لکی بھاسکر'' کا ٹیزر جاری

ممبئی: معروف اداکار ذوالقر سلمان کی آنے والی فلم 'لکی بھاسکر' کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ میکرز نے ذوالقر سلمان کی آنے والی فلم 'لکی بھاسکر' کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ ٹیزر میں ذوالقر کو بمبئی کے مگاڑا بینک میں کیشیئر کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ میناکشی چودھری بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ٹیزر میں سلمان، بھاسکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Dulquer Salmaan's Lucky Baskhar teaser is out! | Filmfare.com

وہ ایک بینکر کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ایک دن ان کے پاس اچانک بہت زیادہ رقم آگئی جس سے سب حیران رہ گئے کہ انہوں نے یہ رقم کیسے کمائی؟ ستھاراانٹرٹینمنٹ کی طرف سے فارچون فور سینماز کے اشتراک سے تیار کردہ 'لکی بھاسکر' تیلگو، ملیالم، تمل اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے میوزک ڈائریکٹر جی وی پرکاش کمار ہیں۔ یہ فلم اس سال جولائی میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top