National News

بھارت نے کی تیستا آبی منصوبے میں بنگلہ دیش کو تعاون کی پیشکش

بھارت نے کی تیستا آبی منصوبے میں بنگلہ دیش کو تعاون کی پیشکش

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ حسن محمود نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش میں سرحد کے پار دریائے تیستا پر آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ بنگلہ دیش کے دورے پر آئے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے وزیر اعظم شیخ حسینہ اور حسن سے ملاقات کی جس کے بعد بنگلہ دیشی وزیر نے یہ اطلاع دی۔ تیستا کے پانیوں کی تقسیم ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بنگلہ دیش نے آبی ذخائر کی تعمیر کا آغاز کیا اور چین نے فوری طور پر اس منصوبے کی حمایت پر آمادگی ظاہر کی۔ کواترا بدھ کی شام ڈھاکہ پہنچے
کواترا سے ملاقات کے بعد محمود نے نامہ نگاروں سے کہاآپ جانتے ہیں کہ ہم نے تیستا سے متعلق ایک بڑا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ بھارت اس کی مالی امداد کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے کہا کہ یہ منصوبہ ہماری ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے، اسے ہماری ضروریات پوری کرنی ہوں گی۔ تاہم وزیر نے ہندوستان کی تجویز کی وضاحت نہیں کی۔ بنگلہ دیش نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ وہ تیستا پر آبی ذخائر تعمیر کرنے کی چینی تجویز سے متعلق جغرافیائی سیاست جائزہ لے گا، جو ہندوستان سے بنگلہ دیش میں داخل ہوتا ہے۔ کواترا نے پہلے دن میں وزیر اعظم حسینہ سے بھی ملاقات کی تھی، لیکن اس سلسلے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم، ذرائع نے بتایا کہ کواترا نے وزیر اعظم کو نئی دہلی کے دورے کی دعوت دی، جو کہ ان کی حکمران عوامی لیگ پارٹی کے 7 جنوری کو مسلسل چوتھی مدت کے لیے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے پہلے ایسے رہنما تھے جنہوں نے حسینہ کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بنگلہ دیشی وزیر اعظم پہلے نئی دہلی کا دورہ کریں گی کیونکہ حسینہ بھی چین کا دورہ کرنے والی تھی، حسن نے کہا کہ نئی دہلی بیجنگ سے زیادہ قریب ہے اور امکان ہے کہ وہ چینی دارالحکومت سے پہلے ہندوستان کا دورہ کریں گی۔ حسن نے کہا کہ ہندوستان میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ دورے کی تاریخ کا فیصلہ نئی حکومت بننے کے بعد کیا جائے گا۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان آخری دو طرفہ بات چیت ستمبر 2023 میں 'جی 20 لیڈرز سمٹ' کے دوران ہوئی تھی، جس میں بنگلہ دیش مہمان ملک تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اس کے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سلی گوڑی راہداری کے ساتھ ایک بڑے پروجیکٹ میں چین کی شرکت پر اپنے اعتراضات سے آگاہ کیا ہے۔ سلی گڑی راہداری کو 'چکنز نیک' بھی کہا جاتا ہے۔

یہ زمین کی ایک تنگ پٹی ہے جو مین لینڈ انڈیا کو اس کی شمال مشرقی ریاستوں سے جوڑتی ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کواترا کے ساتھ ان کی بات چیت کے دوران سرحدی ہلاکتوں کا معاملہ بھی سامنے آیا اور مزید کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی سرحدی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے حکومتی اور سیاسی سطحوںپر عزم کی کمی نہیں ہے۔ وزیر نے کہا کہ کواترا کے ساتھ ویزا سسٹم کو آسان بنانے پر بھی بات چیت کی گئی کیونکہ بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی علاج کے لیے ہندوستان جاتے ہیں اور ہندوستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے مزید کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حسن نے کہا کہ انہوں نے نیپال اور بھوٹان سے بھارت کے راستے پن بجلی درآمد کرنے میں نئی دہلی کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 



Comments


Scroll to Top