SHAEEN BAGH PROTESTER

سی اے اے مخالف مرکز شاہین باغ بنا ''کورونا ہاٹ سپاٹ'' ، سیل کی گئیں  گلیاں  اور بلاکس

سی اے اے مخالف مرکز شاہین باغ بنا ''کورونا ہاٹ سپاٹ'' ، سیل کی گئیں  گلیاں  اور بلاکس

نیشنل ڈیسک: سی اے اے ،این آر سی  کی مخالفت میں شاہین باغ پر ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت تک مظاہرین یہاں  دھرنے  پر بیٹھے تھے ،اب یہ کورونا کی ہاٹ سپاٹ کی لسٹ میں شامل  ہو گیا ہے۔سنیچر وار کو دہلی میں دو نئے ہاٹ  سپاٹ شاہین  باغ  اور ابو  فضل اینکلیو میں کچھ   گلیوں  و بلاک کو سیل کر  دیا گیا  ہے ۔ دہلی میں اب کل 32 ہاٹ سپاٹ  ہو گئے ہیں۔ شاہیںباغ اور ابو فضل  اینکلو علاقے سے کل 5 معاملے سامنے آنے کی خبر ہے۔

12 April,2020
شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں شامل شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی

شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں شامل شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی

نئی دہلی: ملک میں  وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔روز درج کئے جانے والے نئے معاملات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ہفتہ کو ملک بھر میں 44 نئے کیس درج کئے گئے۔ان میں مہاراشٹر اور کیرل میں 12-12 نئے کیس شامل ہیں۔ان کو ملا کر ملک میں متاثرین  کے اعداد و شمار 321 تک پہنچ گئے ہیںاور ان میں 39 غیر ملکی  اس وائرس کے سبب اپنی جان گنوا چکے چار افراد بھی شامل ہیں24لوگ اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں۔

22 March,2020
کپل مشرا کا شاہین باغ مظاہرین پر الزام-  کہا،دہشت گردوں کی طرح کر رہےسلوک

کپل مشرا کا شاہین باغ مظاہرین پر الزام-  کہا،دہشت گردوں کی طرح کر رہےسلوک

نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کو لے کر احتجاج کر رہے شاہین باغ کے مظاہرین کے خلاف شروع سے ہی حملہ آور رہے بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے منگل کو ایک بار پھر ان پر نشانہ لگایا۔اس بار کووڈ -19 کے بڑھتے خطرے کو لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشرا نے ٹویٹ کر کہا، پہلے انہوں نے ہمارے ٹریفک کو روکا، ہمیں سکول ہسپتال اور دفتر جانے سے بھی روکا۔اب شاہین باغ کے مظاہرین خودکش مشن پر نکلے دہشت گردوں کی طرح برتا ئوکر رہے ہیں۔

18 March,2020
کورونا وائرس: شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے پر بضد ہیں خواتین،پولیس کے ساتھ مذاکرات ناکام

کورونا وائرس: شاہین باغ میں مظاہرہ کرنے پر بضد ہیں خواتین،پولیس کے ساتھ مذاکرات ناکام

نئی دہلی : کورونا وائرس (کووڈ 19)کے انفیکشن سے بچا ئو کے لئے مرکز سے لے کر ریاستی حکومت تک  مکمل طور  پر محتاط ہے۔اسی کے تحت   دہلی میں ایک ہی جگہ پر 50 سے زائد لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ایسے میں دہلی پولیس اور شاہین باغ کی خواتین مظاہرین کے درمیان منگل کو ایک بار پھر مذاکرات ہوا۔

18 March,2020
سی اے اے پر مرکز نے سپریم کورٹ میں داخل کیا 129 صفحات کا جواب، کہا- کورٹ کا اس میں دخل بہت محدود ہے

سی اے اے پر مرکز نے سپریم کورٹ میں داخل کیا 129 صفحات کا جواب، کہا- کورٹ کا اس میں دخل بہت محدود ہے

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کی  آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر منگل کو سپریم کورٹ  میں اپنا جواب داخل کیا۔مرکز نے 129 صفحات کے اپنے جواب میں کہا کہ یہ قانون کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور اس سے آئینی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہونے کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

17 March,2020
شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے جائیں گے  پولیس کے اعلیٰ عہدیداران

شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے جائیں گے  پولیس کے اعلیٰ عہدیداران

نئی دہلی :دہلی پولیس کے اے سی پی اور ایس ایچ او شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس عہدیداران ، شاہین باغ کے مظاہرین کو بتائیں گے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے 50سے زیادہ افرادجمع ہونے یا مظاہرہ کرنے پر پر پابندی لگادی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ شاہین باغ کے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں سڑک سے ہٹ جانے کے لئے  کہا جائیگا ۔

17 March,2020
سی اے اے  کے خلاف تشدد: لکھنؤ پولیس نے 27 مظاہرین پر لگایا گینگسٹر ایکٹ

سی اے اے کے خلاف تشدد: لکھنؤ پولیس نے 27 مظاہرین پر لگایا گینگسٹر ایکٹ

لکھنؤ :دارالحکومت لکھنؤ کے کھدرا علاقے میں سی اے اے کیخلاف ہوئے تشدد معاملے میں ملزمین کیخلاف پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔پولیس  کمشنر لکھنؤ سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ 19دسمبر کو پر تشدد مظاہرے میں نامزد اور سامنے آئے 27ملزمین کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کی کارروائی کی گئی ہے۔

14 March,2020
سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر ہٹانے کے حکم کو یوگی حکومت نے کیا چیلنج، پہنچی سپریم کورٹ

سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر ہٹانے کے حکم کو یوگی حکومت نے کیا چیلنج، پہنچی سپریم کورٹ

نیشنل ڈیسک :اتر پردیش کی حکومت نے صوبے کے دارالحکومت لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون  ( سی اے اے )کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے پوسٹر لگانے کے معاملے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ابھی جمعرات کو سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت کرے گا

11 March,2020
لکھنؤ : سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

لکھنؤ : سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

لکھنؤ : دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر لکھنؤ کے گھنٹہ گھر  پر شہریت  ترمیمی  قانون (سی اے ا ے )کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین میں سے ایک کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔

09 March,2020
سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ،الٰہ آباد ہائی کورٹ نے  یوگی حکومت کو لگائی پھٹکار، دیا یہ حکم

سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ،الٰہ آباد ہائی کورٹ نے  یوگی حکومت کو لگائی پھٹکار، دیا یہ حکم

نیشنل ڈیسک:الٰہ  آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز لکھنؤکی ضلع انتظامیہ کو ریاستی دارالحکومت میں لگائے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کے ہورڈنگزکوہٹا دینے کا حکم دیتے ہوئے حکام کو 16 مارچ تک تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے

09 March,2020
شاہین باغ علاقے میں 3 لاشیں ملنے سے پھیلی سنسنی، جانچ جاری

شاہین باغ علاقے میں 3 لاشیں ملنے سے پھیلی سنسنی، جانچ جاری

نئی دہلی :راجدھانی دہلی کے شاہین باغ تھانہ علاقے سے ایک سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ شاہین باغ کے علاقے میں یعنی جمعے کو3 لاشیں ملنے سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ بتادیں کہ تینوں لاشیں الگ-الگ مقام پر پائی گئیں۔ پہلی لاش یمنا ندی کے کنارے پڑی ملی ہے۔  تینوں ہی معاملوں کی جانچ کی جارہی ہے۔

07 March,2020
شاہین باغ  مظاہرے کے جواب میں  ہندوسینا نے کیا تھا احتجاج کا اعلان ، علاقے  میں دفعہ 144 نافذ

شاہین باغ  مظاہرے کے جواب میں  ہندوسینا نے کیا تھا احتجاج کا اعلان ، علاقے  میں دفعہ 144 نافذ

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) اور این آرسی کی مخالفت میں ملک کی راجدھانی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں دو ماہ سے بھی زیادہ وقت سے لوگ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان، ہندو سینا نے شاہین باغ میں جوابی احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا تھا۔

01 March,2020
سونیا  کے ''راج دھرم''بیان پر بھاجپا کاپلٹ وار۔کہا،لوگوں کو بھڑکانا بند کرے کانگرس

سونیا کے ''راج دھرم''بیان پر بھاجپا کاپلٹ وار۔کہا،لوگوں کو بھڑکانا بند کرے کانگرس

نئی دہلی:دلی میں دھیرے دھیرے حالات نارمل ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی سیاسی دلوں کی بیان بازی شروع ہو گئی ہے ۔ کانگرس صدر  سونیا گاندھی  کے بیان پر بھاجپا نے پلٹ وار  کیاہے ۔ جمعہ کو مرکزی  وزیر  روی شنکر پرساد  نے پریس کانفرنس  کر کہا کہ کانگرس پارٹی راج دھرم کے نام پر لوگوں کو بھڑکانے کا کام  نہ کریں۔

28 February,2020
دہلی تشدد : مرنے والوں کی تعداد 39ہوئی، حالات معمول پر، دفعہ 144 میں 10 گھنٹوں کے لئے چھوٹ

دہلی تشدد : مرنے والوں کی تعداد 39ہوئی، حالات معمول پر، دفعہ 144 میں 10 گھنٹوں کے لئے چھوٹ

نئی دہلی : دہلی تشدد میں مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 39  ہوگئی ہے ۔دہلی محکمہ صحت کے ایک افسر نے  یہ جانکاری دی ہے۔شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں کچھ دکانیں کھلنے کے ساتھ ہی حالات معمول پر لوٹتے دکھائی دیئے۔وہیں دفعہ 144 میں بھی10  گھٹنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔

28 February,2020
شاہین باغ احتجاج  پر سپریم کورٹ نے کہا- ابھی ماحول سازگار نہیں، سماعت 23 مارچ تک ملتوی

شاہین باغ احتجاج  پر سپریم کورٹ نے کہا- ابھی ماحول سازگار نہیں، سماعت 23 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف  دہلی کے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے کو ہٹا نے کے لئے درخواستوں پر  سپریم کورٹ میں  بدھ کو ایک بار پھر سماعت ہوئی۔ اگرچہ کورٹ نے کہا کہ شاہین باغ پر اب تک بات چیت فیل رہی، اب معاملے کی اگلی سماعت ہولی کے بعد ہوگی

26 February,2020
شاہین باغ معاملہ: مذاکرات کاروں نے  سیل بند لفافے میں سپریم کورٹ کو  سونپی رپورٹ، 2 دن بعد آئے گا  فیصلہ

شاہین باغ معاملہ: مذاکرات کاروں نے  سیل بند لفافے میں سپریم کورٹ کو  سونپی رپورٹ، 2 دن بعد آئے گا  فیصلہ

نئ دہلی :شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) نیشنل قومی رجسٹر ( این پی آر ) اور نیشنل شہری رجسٹر ( این آر سی ) کی مخالفت میں شاہین باغ میں چل رہے دھرنا کے معاملے میں عدالت کی طرف سے مقرر مذاکرات  کاروںنے پیر کو عدالت میں سیل بند لفافے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی پشت کے سامنے ایڈوکیٹ سادھنا رام چندر ن نے یہ رپورٹ پیش کی

24 February,2020
حبیب اللہ نے سپریم کورٹ میں دائر کیا حلف نامہ، کہا- شاہین باغ   مظاہرہ پر امن، پولیس نے کیا راستہ بند

حبیب اللہ نے سپریم کورٹ میں دائر کیا حلف نامہ، کہا- شاہین باغ   مظاہرہ پر امن، پولیس نے کیا راستہ بند

نئی دہلی:دارالحکومت کے شاہین باغ مظاہرہ کے معاملے میں مداخلت کی درخواست دائر کرنے والے سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے متعلقہ علاقے میں پولیس کی پانچ جگہ ناکہ بندی کو راہگیروں کو ہونے والی تکلیف کی بنیادی وجہ بتایا ہے۔

23 February,2020
شاہین باغ مظاہرین نے چوتھے دن بات چیت کے بعد کھولانوئیڈا- فرید آباد جانے والا  ایک راستہ

شاہین باغ مظاہرین نے چوتھے دن بات چیت کے بعد کھولانوئیڈا- فرید آباد جانے والا  ایک راستہ

نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں گزشتہ 70 دنوں سے بند دہلی نوئیڈا-  فرید آباد روڈ کو ہفتہ کو مظاہرین نے کھول دیا ہے۔  راستہ کھلنے پر لوگوں میں جم کر خوشی منائی ۔یہ راستہ کھل جانے سے عام معمولات زندگی بحال ہوںگی  اور لوگوں کی پریشانی دور ہو گی۔ اس راستے سے صرف چھوٹی گاڑیاں کار اور بائیک ہی جاسکتی ہیں۔

22 February,2020
تیسرے دن  بھی  بات کرنے کے لئے شاہین باغ  پہنچے مصالحت کار، مظاہرین نے راستہ کھولنے کے لئے رکھی یہ شرط

تیسرے دن بھی  بات کرنے کے لئے شاہین باغ  پہنچے مصالحت کار، مظاہرین نے راستہ کھولنے کے لئے رکھی یہ شرط

نئی دہلی : دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف دو ماہ سے زائد عرصے سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے کالندی کنج راستہ بند ہے۔  مظاہرین سے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر   مصالحت کاروں نے مسلسل تین دن تک بات چیت کی

21 February,2020
شاہین باغ مظاہرین پر کیرل گورنر کا نشانہ، کہا- دوسروں پر اپنے خیالات تھوپنا دہشت گردی کی شکل

شاہین باغ مظاہرین پر کیرل گورنر کا نشانہ، کہا- دوسروں پر اپنے خیالات تھوپنا دہشت گردی کی شکل

ئی دہلی:کیرل کے گورنر عارف محمد خان نے شاہین باغ مظاہرین پر بالواسطہ نشانہ لگاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں اور اپنے خیال دوسروں پر مسلط کرنے کیلئے عوام زندگی میں خلل ڈالنے  رہے ہیں جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔

21 February,2020

Scroll to Top