Latest News

کورونا اپڈیٹ:دنیا بھر کے ممالک میں بھارت اب 14ویں مقام پر،ڈرا رہا  متاثرین کا مسلسل بڑھتا ہوا  اعداد و شمار

کورونا اپڈیٹ:دنیا بھر کے ممالک میں بھارت اب 14ویں مقام پر،ڈرا رہا  متاثرین کا مسلسل بڑھتا ہوا  اعداد و شمار

نیشنل ڈیسک:بھارت میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور50ہزار سے زیادہ معاملوں والے دنیا بھر کے ممالک میں بھارت بھی شامل ہو گیا ہے اور اب 14ویں مقام پر آگیا ہے۔ ملک میں کل متاثرین کی تعداد 56,342ہوگئی ہے۔ملک کے 33صوبوں اور مرکزکی زیر قیادت صوبوں میں اس انفیکشن سے اب تک 1886افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 16540افراد  اس بیماری سے پوری طرح ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔وہیں ملک میں پہلے کورونا کے معاملے 15دن میں دوگنا  ہو رہے تھے جو اب 11دن میں ڈبل ہو رہے ہیں۔
کورونا نے ملک میں مئی ماہ میں تیزی پکڑی ہے۔ گزشتہ 3دنوں سے ملک میں ہر روز 2ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ مئی ماہ بھارت کے لئے کورونا کے معاملے میں برا ثابت ہو رہا ہے۔ اپریل میں کورونا مریضوں کی تعداد رفتہ رفتہ بڑھ رہی تھی لیکن مئی ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے میں ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 56ہزار کو تجاوز کر گئی تو آخری ہفتے تک یہ اعداد وشمار کتنا ہوگا اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہوگا۔ بھارت میں تیسرے مرحلے میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود معاملے بڑھتے  ہی جا رہے ہیں۔ امریکہ کے بعد بھارت میں سب سے زیادہ روزانہ نئے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ کورونا انفیکشن اب بھارت کے لئے مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔

PunjabKesari
ایمس کے  ڈاکٹر کے بیان سے بڑھی تشویش
ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ جون جولائی میں کورونا پیک  پر  ہوگا۔ان کے مطابق کووڈ 19ابھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔ جون اور جولائی میں یہ ملک میں چرم پر ہوگا ۔ ان دو ماہ  میں اس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئیں گے، اس لئے انفیکشن کو لیکر ابھی  الرٹ  رہنا ہے۔
وائرس نے بدلی صورت
وہیں کورونا کی نئی صورت بھی پریشان  کرنے والی  ہے۔ دراصل دہلی، پنجاب اور متعدد ایسے علاقوں میں کورونا کے ایسے معاملے بٰڑی تعدادمیں سامنے آئے ہیں،جن میں کوئی علامت دکھائی نہیں دی تھی۔ وہیں اس پر نئی سٹڈی کی جا رہی اور کہا جا رہا ہے کہ جن افراد میں کورونا کی علامت دکھائی نہیں دے رہی،ان میں اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ مریض کسی خوشبو یا بد بو کو محسوس نا کر پا رہے  ہوں۔ یعنی وہ اپنی سونگھنے کی صلاحیت کھو چکے ہوں۔ بتا دیں کہ دلی، مہاراشٹر،گجرات، مدھیہ پردیش  اور پنجاب میں کورونا کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top