Latest News

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں بغیر محرم  کے حج پر جانے والی خواتین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی :   مقدس سفر حج 2024 پر جانے والے عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے علاقہ وار دی جانے والی حج سے متعلق تربیت کے سلسلے میں  دہلی سے بغیر محرم   کے حج کے مقدس سفر حج پر جانے والی 34  خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے29/اپریل2024کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ایک خصوصی تربیتی  پروگرام کا انعقاد کیا گیا -
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی  کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی پہل پر اس تربیتی پروگرام کا اہتمام  کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن کوثر جہاں نے بغیر محرم کے سفر  حج پر جانے والی خواتین سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس دوران اپنے خطاب میں انہیں مقدس حج کی مبارکباد  پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور کسی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ  بغیر محرم  کے سفر حج پر جانے والی تمام خواتین کو ایک ہی فلائٹ میں مکمل سیکیورٹی کے ساتھ مدینہ شریف پہنچایا جائے گا اور وہ خود بھی ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سال دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے  بغیر محرم کے  حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد 69 ہے جبکہ پورے ہندوستان سے محرم کے بغیر حج پر جانے والی خواتین کی کل تعداد تقریباً 4300 ہے۔



Comments


Scroll to Top