Latest News

اسرائیلی وزیر خارجہ نے جے شنکر کو کہا شکریہ،بولے - ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کریں گے مزید گہرا

اسرائیلی وزیر خارجہ نے جے شنکر کو کہا شکریہ،بولے - ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو کریں گے مزید گہرا

یروشلم: اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے منگل کو کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کر نا جاری رکھیں گے  اور اسے مزید خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے۔ کاٹز نے یہ تبصرہ اسرائیل کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے پیغام پر کیا۔ کاٹز نے 'X' پر ایک پوسٹ میں کہا، 'وزیر خارجہ ایس جے شنکر، آپ کی پرجوش خواہشات کے لئے شکریہ۔  ہم اپنا یوم آزادی کے جشن میں ، اسرائیل اور ہندوستان ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنا جاری رکھیں گے  اور اسے مزید خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔
اس سے پہلے، جے شنکر نے 'X' پر 2:03 منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزرائ، اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ہندوستان کے وزرا ء کے درمیان مختلف دو طرفہ ملاقاتوں کی تصاویر کے ذریعے ہندوستان اسرائیل تعلقات کو نمایاں کیا گیا تھا۔ جے شنکر نے ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کیا، "اسرائیل کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز اور اسرائیل کے عوام کو مبارکباد۔  ماژیل ٹو۔ انہوں نے  یہی پیغام عبرانی میں ایک اور پوسٹ میں دوہرایا۔
ساتھ ہی صدر دروپدی مرمو نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو مبارکباد دی۔ مرمو نے 'X' پر کہا کہ میں صدر ہرزوگ اور اسرائیل کے لوگوں کو اسرائیل کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ شامل ہوں۔اسرائیل کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ، میں کنیسٹ (اسرائیل کی پارلیمنٹ)کے اسپیکر امیر اوہانا اور اسرائیل کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔'مرمو اور برلا دونوں نے عبرانی میں مبارکباد پیش کی۔ اوہانا نے ہندی میں ایک پوسٹ میں لکھا کہ آپ کا شکریہ، میرے پیارے دوست اوم برلا۔ ہمارے ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہو۔
 



Comments


Scroll to Top