Latest News

نتیش کمار نے گورنر کو سونپا استعفیٰ، کل لیں گے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف، جانئے نئی کابینہ میں کن چہروں کو ملے گی جگہ ، دیکھئے لسٹ

نتیش کمار نے گورنر کو سونپا استعفیٰ، کل لیں گے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف، جانئے نئی کابینہ میں کن چہروں کو ملے گی جگہ ، دیکھئے لسٹ

 پٹنہ :  بہار کی سیاست سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ نتیش کمار نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے راج بھون میں گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔نئی حکومت کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں پٹنہ کے گاندھی میدان میں خوب زوروں سے چل رہی ہیں۔ نتیش کمار کل 20 نومبر 2025  بروز جمعرات کو  11:30 بجے  حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے ۔ اس بار نتیش کمار  ریکارڈ بناتے ہوئے 10 بار وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے ۔ 
اس سے پہلے جے ڈی یو ( نتیش کمار کی پارٹی ) اور بھاجپا کے درمیان وزراء کے ناموں پر چرچا تیز ہو گئی ہے ، جبکہ بھاجپا کچھ نئے چہروں کو شامل کر سکتی ہے ۔ مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی پارلی لوک جن شکتی  پارٹی ( رام ولاس ) ، جیتن رام مانجھی کی ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) اور اُپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک مورچہ ( رالوما) بھی نئی حکومت کا حصہ ہوں گی ۔ 
ذرائع کے مطابق لوجپا (رام  ولاس)  کو تین جبکہ  'ہم ' اور 'رالو مو'  کو ایک ایک وزیر کا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ جانکاری  کے مطابق اتحاد کی حکومت کابینہ کے حجم ( سائز / وسعت ) کے لئے چھ اراکین اسمبلی پر ایک وزیر والے فارمولے پر غور کر رہی ہے۔ اسی کے مطابق محکموں کی تقسیم اور وزیروں کی تعداد طے کی جا رہی ہے۔
 وہیں قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے کی اہم اتحادی پارٹیوں نے بدھ کو اپنے اپنے اسمبلی پارٹی کے لیڈروں کو منتخب کیا۔ جنتا دل یونائیٹڈ جے ڈی یو کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اسمبلی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ وہیں بی جے پی کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے سینئر لیڈر سمراٹ چوہدری کو اسمبلی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے یہ معلومات دی گئی۔
جے ڈی یو کے ممکنہ وزیروں کی فہرست
بجندر پرساد یادو۔
وجے کمار چودھری۔
شرون کمار۔
سنیل کمار۔
لیسی سنگھ۔
شیلا منڈل۔
مدن سہنی۔
رتنیش سدا۔
محمد زماں  خان۔
جینت راج۔
اومیش سنگھ کشواہا۔
اشوک چودھری۔
نئے چہروں میں راہل کمار سنگھ، سدھانشو شیکھر، کلادھر پرساد منڈل اور پنا لال سنگھ پٹیل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے ممکنہ وزیروں کی فہرست
پریم کمار۔
منگل پانڈے۔
نتیش مشرہ۔
رینو دیوی۔
جِبیش کمار۔
نیرج کمار سنگھ۔
جنک رام۔
ہری سہنی۔
کیدار پرساد گپتا۔
سریندر مہتا۔
سنتوش کمار سنگھ۔
سنیل کمار۔
پارٹی تین سے چار نئے چہروں کو بھی شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ نئے چہروں میں رانا رندھی، گایتری دیوی اور وجے کمار کھیمکا کو جگہ مل سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top