نیویارک: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روزNews ABC ( اے بی سی نیوز) کی صحافی میری بروس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہیں بہت خراب رپورٹر کہا اور ان کی جانب سے سخت سوال پوچھے جانے کے بعد اس ادارے کے نشریاتی لائسنس کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ اے بی سی نیوز کی وائٹ ہاؤس کیلئے چیف نمائندہ اوول آفس میں ان صحافیوں میں شامل تھیں جنہیں امریکی صدر اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے سوال پوچھنے کی اجازت تھی۔ بروس نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا صدر کے منصب پر رہتے ہوئے ان کے خاندان کا سعودی عرب میں کاروبار کرنا مناسب ہے۔
President Trump cuts off a reporter from ABC News as she asks Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman about the murder of journalist Jamāl Khashoggi.
Trump: "Who are you with? You're with who? Fake News. ABC Fake News."pic.twitter.com/iPi6zKPk1n
— The American Conservative (@amconmag) November 18, 2025
اس سے پہلے کہ ٹرمپ جواب دے پاتے، بروس نے سعودی ولی عہد سے پوچھا: امریکی خفیہ ایجنسیوں نے نتیجہ نکالا ہے کہ آپ نے ایک صحافی کے قتل کی سازش رچی۔ 9/11 کے متاثرین کے لواحقین آپ کے یہاں آنے سے ناراض ہیں۔ امریکی آپ پر کیوں بھروسا کریں؟ اور یہی سوال آپ سے بھی، صدر ٹرمپ۔ ان سوالوں کے بعد ٹرمپ نے اے بی سی کو جعلی خبریں قرار دیا اور سعودی عرب میں اپنے خاندان کے تجارتی مفادات کا دفاع کیا۔
صدر نے اس امریکی خفیہ رپورٹ کو بھی مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ولی عہد کا 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں کچھ نہ کچھ ہاتھ تھا۔ بعد میں ٹرمپ نے بروس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ولی عہد سے بہت خراب سوال پوچھا۔ جنسی مجرم جیفری ایپ اسٹین پر ایک سوال پوچھے جانے پر ٹرمپ نے بروس سے کہا، آپ ایک خراب رپورٹر ہیں۔ آپ کے سوال پوچھنے کا طریقہ غلط ہے۔ ٹرمپ نے کہا، میرا خیال ہے کہ اے بی سی کا لائسنس منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ آپ کی خبریں بہت جعلی اور غلط ہیں۔ بہرحال، اے بی سی نیوز نے ٹرمپ کی ان باتوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔