Latest News

پاکستان میں اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ : عمران خان کی بہنوں کو پولیس نے پیٹا - گھسیٹا،بھیڑ نے علیمہ بی بی پر پھینکے انڈے ( ویڈیو)

پاکستان میں اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ : عمران خان کی بہنوں کو پولیس نے پیٹا - گھسیٹا،بھیڑ نے علیمہ بی بی پر پھینکے انڈے ( ویڈیو)

اسلام آباد:  پاکستان میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر منگل کا دن شدید تنا ؤ اور ہنگامے سے بھرا رہا۔ علیمہ خان، نورین نیاز ی اور عظمی خان اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے صبح سے شام تک انتظار کرتی رہیں، لیکن انہیں قانونی حق کے باوجود ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا۔ عمران خان پچھلے دو ہفتوں سے تنہائی کی قید میں ہیں۔ لیکن حالات اس وقت اور بگڑ گئے جب جیل کے احاطے کے باہر کھڑی علیمہ خان پر اچانک انڈا پھینکا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  انڈا علیمہ خان کی ٹھوڑی پر لگتا ہے اور کپڑوں پر گر جاتا ہے۔ حیرت کی بات یہ رہی کہ پولیس نے کارروائی کے بجائے علیمہ بی بی سے پرسکون رہنے کو کہا اور کہا، کوئی بات نہیں، جانے دو۔

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Tap in Daily (@the_tapindaily)


ویڈیو میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا گیا، کس نے کیا یہ؟ پولیس نے اس واقعے کے بعد دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا کہ انہوں نے صحافیوں کے سوال نہ لینے پر غصے میں انڈا پھینکا تھا۔ انڈا پھینکے جانے کے فوراً بعد جیل کے باہر تناؤ  اور بڑھ گیا۔ پنجاب پولیس نے وہاں موجود پی ٹی آئی حامیوں اور خواتین پر کارروائی شروع کر دی۔ نورین نیازی  کو سڑک پر گھسیٹا گیا، ان کے ہاتھ میں چوٹ آئی۔ علیمہ خان، نورین نیازی  اور عظمی خان کو کے پی وزیر مینا خان آفریدی اور ایم این اے شاہد خٹک سمیت کئی پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔
ہجوم کو ڈرانے اور ہٹانے کے لیے جیل کے دروازے کے باہر پانی اور روشنی بند کر دی گئی۔ کم از کم دس خواتین اور کئی مردوں کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے اس پورے معاملے کو سیاسی انتقام، خواتین پر ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی ویڈیو کو لے کر بھی غصہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف کا مطلب بدتمیزی نہیں ہوتا۔ دوسری جانب کچھ پی ٹی آئی حامیوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ سب عمران خان اور ان کے خاندان کو ڈرانے دھمکانے کی سازش ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر خواتین کے ساتھ ہوئی زیادتی، انڈا پھینکنے کے واقعے اور غیر قانونی گرفتاریوں نے پاکستان کی جمہوری اور انسانی حقوق کی صورت حال اور قانون و انتظامیہ پر بڑے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔



Comments


Scroll to Top