Latest News

ہندوستان کے ساتھ با معنی مذاکرات کو تیار پاکستان، کشمیر اور دہشت گری پر بھی کریں گے تبادلہ خیال: شہباز شریف

ہندوستان کے ساتھ با معنی مذاکرات کو تیار پاکستان، کشمیر اور دہشت گری پر بھی کریں گے تبادلہ خیال: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک تمام زیر التوا مسائل کے حل کے لیے ہندوستان کے ساتھ "بامعنی مذاکرات" کے لیے تیار ہے۔ شریف نے ان خیالات کا اظہار منگل کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا۔ یہ بات چیت 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے تقریبا دو ماہ بعد ہوئی ہے۔
اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 'ریڈیو پاکستان' کے مطابق، گفتگو کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ "پاکستان جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام زیر التوا مسائل پر ہندوستان  کے ساتھ بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دریں اثنا شریف اور سعودی رہنما نے مغربی ایشیا کی موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے فورا بعد، ہندوستان  نے 1960 کے سندھ آبی معاہدے کو معطل کر دیا اور پاکستان کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں روکنے جیسے اقدامات اٹھائے۔ ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں 7 مئی کو 'آپریشن سندور' بھی شروع کیا تھا، جس میں پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے نے چار دن تک جاری رہنے والی لڑائی کو جنم دیا، جو 10 مئی کو فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ایک معاہدہ طے پانے کے بعد ختم ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top