National News

پاکستان نے 2 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین ملک سے نکالے

پاکستان نے 2 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین ملک سے نکالے

پشاور: رواں سال یکم اپریل سے اب تک 5 لاکھ سے زائد مہاجرین پاکستان سے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے غیر دستاویزی اور عارضی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے مرحلہ وار منصوبے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک 5,62,659 مہاجرین افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والوں میں سے 40,221 کے پاس افغان سٹیزن کارڈ (ACC) تھا۔
رپورٹ کے مطابق مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز کر دیا گیا اور سرحدی چوکیوں پر امداد کے لیے سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے ثبوت (پی او آر) اور اے سی سی ہولڈرز پر توجہ مرکوز کی گئی اور پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے پاکستان میں قیام کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی۔وزارت داخلہ نے کہا کہ یہاں قیام کی مدت یکم جولائی کو ختم ہو جائے گی اور ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام افغان شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top