Latest News

شہریت قانو ن کے خلاف دھرنا دینے والے لوگ کانگرس کی گندی سیاست کا شکار: وسیم رضوی

شہریت قانو ن کے  خلاف دھرنا دینے والے لوگ کانگرس کی گندی سیاست کا شکار: وسیم رضوی

لکھنؤ: شہریت ترمیمی  قانون ( سی اے اے )  کو لے کر یوپی میں سیاست تیز ہے۔دہلی کے شاہین باغ اور دیگر حصوں میں مسلسل  مظاہرے جاری ہیں۔ اس پر شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے  کہا کہ شاہین باغ اور ملک کی دیگر ریاستوں میں کانگرس کی گندی سیاست کا شکار ہوئے لوگ دھرنا دے رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ جو لوگ انقلاب زندہ باد کے نعرے لگا کر سی اے اے  ،  این آر سی  اور این پی آر کی مخالفت کر رہے ہیں،انہیں ہم بتانا چاہتے ہیں کہ وہ لوگ تب کہا تھے جب 1990 میں کشمیری پنڈتوں زبردستی نکالا جا رہا تھا  ، وہیں ہزاروں کشمیری پنڈتوں کو مارا جا رہا تھا۔
رضوی نے کہا کہ جب 1984 میں اندرا گاندھی کا قتل ہوا تھا، اس وقت دہلی کی سڑکوں پر سکھوں کا قتل کر لال کر دیا گیا۔ اس وقت اگر لوگ بیدار ہوتے تو ہزاروں کشمیری پنڈتوں اور سکھوں کو بچایا جا سکتا تھا۔ رضوی نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو رات میں دھرنے پر بٹھانے والوں کو چوڑیاں پہن لینی چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top