National News

یورپی پارلیمنٹ  میں سی اے اے خلاف قرار داد پر ووٹنگ مارچ تک  مؤخر

یورپی پارلیمنٹ  میں سی اے اے خلاف قرار داد پر ووٹنگ مارچ تک  مؤخر

نیشنل ڈیسک :شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )پر بھارت کو اس وقت سفارتی کامیابی حاصل ہوئی جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ سی اے اے  پر یورپی پارلیمنٹ کی تجویز پر جمعرات کو پولنگ نہیں ہو گا۔ سرکاری ذرائع نے یہ معلومات دی۔یورپی پارلیمنٹ کے چھ سیاسی جماعتوں کے ارکان نے  ہندوستان کے  سی اے اے  کے خلاف ایک مشترکہ قرارداد پیش کی اور اسے امتیازی سلوک کرنے  والا  قانون قرار دیا۔ پہلے جو ووٹنگ جمعرات کو ہونے والی تھی وہ اب 31 مارچ مؤخر  ہوگئی۔

PunjabKesari
دراصل، بزنس ایجنڈا کی ترتیب میں دو ووٹ تھے۔پہلا ، پرستاؤ کو واپس لینے کو لے کر تھا۔ اس کے حق میں 356 ووٹ پڑے اور مخالفت میں 111 ووٹ ڈالے گئے۔ وہیں دوسرا  ووٹ   پرستاؤ پرووٹنگ بڑھانے کو لے کر  تھا۔ اس کے حق میں 271 اور مخالفت میں 199 ووٹ پڑے۔
یورپی پارلیمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برسلز میں بدھ کے سیشن میںایم ای پی ایس کے ایک فیصلے کے بعد، شہریت ترمیمی قانون کی تجویز پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ووٹنگ کے ٹالنے کے جواب میں، سرکاری ذرائع نے کہا کہ ہندوستان کے دوست یورپی پارلیمنٹ میں  پاکستان کے دوست پر غالب رہے۔

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں ہندوستان  کے شہریت قانون( سی اے اے )کے خلاف اس کے کچھ ارکان کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد پر بحث اور ووٹنگ ہوئی۔جس کے دوران اس قانو ن کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے والا قرار دیا گیا  اور کہا گیا کہ اس قانون کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شہریت چلی جائے گی ۔ ان کا کوئی ملک نہیں رہ جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top