فلوریڈا: امریکہ کے فلوریڈا ریاست کے فورٹ پیئرس شہر میں ہفتہ کی رات ایک وال مارٹ اسٹور کے اندر ہوئے ماچیتے(تیز دھار والے ہتھیار)سے حملے کا باڈی کیم فوٹیج پولیس نے جاری کیا ہے۔ اس حملے میں ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح افسر اسٹور کے اندر حملہ آور کا سامنا کر رہے تھے۔ ماحول انتہائی کشیدہ تھا اور حالات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے تھے۔
https://x.com/MarioNawfal/status/1963494738600091932/video/1
فورٹ پیئرس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ زخمی افسر کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔ ان کے علاج کا عمل جاری ہے۔ حملے کے بعد موقع پر موجود پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران اسٹور میں موجود لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا۔
وال مارٹ میں ہونے والے اس واقعہ سے خریداری کر رہے لوگ بہت گھبرا گئے اور افرا تفری مچ گئی۔ کئی لوگوں نے حملہ آور کو ماچیتے لہراتے ہوئے دیکھا اور فوراً باہر کی طرف بھاگے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مشتبہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔