نئی دہلی:وائس ایڈمرل گرچرن سنگھ نے بحریہ کے سربراہ کے طور پر اور وائس ایڈمرل بی شیوکمار نے ہفتہ کو بحریہ کے 40ویں چیف آف مٹیریل کے طور پر چارج سنبھالا وائس ایڈمرل سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (کھڑک واسلا) کے سابق طالب علم ہیں اور جولائی 1990 میں بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ سمندر اور ساحل دونوں ہی شعبوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے مشہور جنگی جہازوں، آئی این ایس رنجیت اور آئی این ایس پرہار میں بطور گنری اور میزائل اسپیشلسٹ خدمات انجام دیں۔ ساتھ ہی وہ تین سودیشی جنگی جہازوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وائس ایڈمرل شیوکمار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں اور جولائی 1987 میں بحریہ میں الیکٹریکل آفیسر کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔ 38 سال پر محیط اپنی خاص اور ممتاز خدمات کے دوران، وہ نیول ہیڈ کوارٹرز، ہیڈ کوارٹر اے ٹی وی پی، نیول ڈاک یارڈز اور مختلف کمانڈرز ہیڈکوارٹرز میں کئی اہم اور قائدانہ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے بحریہ کے فرنٹ لائن جنگی جہاز آئی این ایس رنجیت، آئی این ایس کرپان اور آئی این ایس اکشے پر بھی خدمات انجام دیں۔