Latest News

ملک بھر میں بھاری بارش کا قہر، باڑھ سے اب تک 290 کی موت، ہائی الرٹ جاری

ملک بھر میں بھاری بارش کا قہر، باڑھ سے اب تک 290 کی موت، ہائی الرٹ جاری

نئی دہلی :ملک کی کئی ریاستیںبھاری بارش کے قہر سے جوجھ رہی ہیں۔اترا کھنڈ سمیت ملک کے کئی حصوں میں بارش اور باڑھ کا قہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ  کے   اتر کاشی ، ٹہری، پوڑی ، ردر پریاگ اور کماؤں کے کئی حصوں میں آج 2 دن موسلادھار بارش کا ہائی الرٹ جاری کیا ہے ۔وہیں کیرل سمیت پورے ملک میں موسلا دھار بارش ، باڑھ  اورلینڈ سلائیڈ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 290 ہوگئی ہے   اور 8 اگست سے ریاست کے مختلف اضلاع میں 29 لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ اکیلے کیرل میں ہی اب تک 113 کی موت ہو گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑی ریاستوں کو الرٹ جاری کیا ہے ۔ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں گوہار گاؤں کے پاس بھی خطرناک لینڈ سلائیڈ ہوئی ۔ غنیمت یہی رہی کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ہماچل پردیش میں لگاتار بارش ہو رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ الپوجھا ضلع میں 6،  کوٹایم اور کسرگوڈ ضلع میں 2-2 ، اڈکی ضلع میں 5، ترشور ضلع میں9، ملپورم ضلع میں 50، کوجھی کوڈ ضلع میں 17، وائناڈ ضلع میں 12، پلکڑ ضلع میں 1 اور کنور ضلع میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ 
ذرائع کے مطابق الپورم ضلع کے 29 وائناڈ ضلع کے سات اور کوٹایم ضلع کا  ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے۔ ریاست میں باڑھ کی وجہ سے 1,186 گھر پوری طرح سے تبہ ہوگئے ہیں اور 12,761 گھر تباہ ہونے کی کگار پر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top