Latest News

سوشل میڈیا صارف نے مانگا وزیر اعظم مودی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا پاس ورڈ، ملا یہ مزیدار جواب

سوشل میڈیا صارف نے مانگا وزیر اعظم مودی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا پاس ورڈ، ملا یہ مزیدار جواب

نیشنل ڈیسک :انٹر نیشنل وومنز ڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا سوشل میڈیا  اکاؤنٹ 7 خواتین نے سنبھالا۔ اس دوران خواتین نے اپنی زندگی سے جڑی کہانیوں کو @narendramodi پر شیئر کیا۔اس درمیان ایک مزیدار واقعہ پیش آیا ۔در اصل سب سے پہلے وزیر اعظم کا ٹویٹر اکاؤنٹ چینئی سنیہا موہن داس نے سنبھالا۔وہ اپنے بارے میں بتا رہی تھیں، کہ تبھی ایک صارف نے ا ن سے وزیر اعظم مودی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا پاس ورڈ معلوم کیا ۔ وکرانت بھدوریا نام کے شخص نے سنیہا سے کہا' پلیز پاس ورڈ بتادیجئے '۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1236520501641650177?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1236520501641650177%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.patrika.com%2Fchennai-news%2Fwhen-user-asks-password-of-pm-modi-s-twitter-account-sneha-answered-5871826%2F
سنیہا  نے صارف کو مایوس نہیں کیا  اور انہوں نے اس کے جواب میں وزیر اعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے لکھا ' نیو انڈیا' لاگ ان تو کر کے دیکھئے'۔ سنیہا کا یہ جواب ٹویٹر پر کافی وائرل ہو رہا  ہے۔ سنیہا موہن داس چینئی میں فوڈ بنک چلاتی ہیں اور غریبوں کو کھانا کھلاتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ا کاؤنٹ سے سب سے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنے کام سے کافی سکون ملتا ہے۔ میں تمام اہل وطن سے خاص کر خواتن  سے  اپیل کرتی ہوں کہ  وہ آگے آئیں اور میرے ساتھ جڑیں۔

PunjabKesari
وہیں اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہندوستا ن میں غیر معمولی خواتین ہیں ، جنہوںنے کئی شعبوں میں شاندار کام کیا ہے  اور کامیابی حاصل کی ۔ن انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ' ان کی جدوجہد اور خواہشات لاکھوں لوگوں کو ترغیب دیتی ہیں۔ آئیے ہم ایسی خواتین کی کامیابیوں کی جشن منائیں اور ان سے سیکھیں۔



Comments


Scroll to Top