سنگرولی :مدھیہ پردیش میں جبل پور میں کورونا کے مریض ملنے سے دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے بعد سے چوکسی رکھتے ہوئے سنگرولی ضلع میں احتیاطی طور پر کلیکٹر کے وی ایس چودھری نے ضلع میں دفعہ 144 لاگو کر دی ہے۔ 20مارچ 2020سے 15اپریل 2020تک کے لئے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چیک پوسٹ میں باہر سے آنے والے افراد کی صحت کی جانچ کرائے جانے کا حکم دیا گیاہے۔
21 March,2020