Latest News

ٹرمپ کے دورے سے قبل امریکی ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ- ہندوستان میں مذہبی آزادی کے حالات خراب

ٹرمپ کے دورے سے قبل امریکی ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ- ہندوستان میں مذہبی آزادی کے حالات خراب

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دورہ شروع ہونے سے پہلے امریکی ایجنسی کی ایک رپورٹ حکومت ہند کی تشویش بڑھا سکتی ہیں۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن  ( یو ایس سی آئی آر ایف )نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں  ہندوستان میں مذہبی ظلم و ستم کے معاملات میں اضافہ دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی شہریت ترمیمی قانون کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں  ہندوستان کو  دوسرے  زمرے میں رکھا ہے گیا ، جو' خاص تشویش کے ملک'والا زمرہ ہے۔

https://twitter.com/USCIRF/status/1230146257890480128?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230146257890480128&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fuscirf-donald-trump-caa-act-religious-trust-narendra-modi-india-hindu-1-1165516.html
یو ایس سی آئی آر ایف کی اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018 کے بعد سے ہندوستان میں مذہبی ظلم و ستم کے معاملے بڑھے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں مذہبی آزادی کی بگڑتی حالت کو اجاگر کیا گیا ہے، لیکن حکومتیں انہیں روکنے کی کوشش نہیں کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے  فساد کو کم کرنے والے بیان نہیں دئیے اور ان کی پارٹی کے ارکان کا ہندو شدت پسند تنظیموں سے تعلق رہا۔انہی لیڈروں نے اشتعال انگیز زبان کا  استعمال کیا۔

PunjabKesari
رپورٹ کے ذریعے امریکی حکومت نے حکومت ہند کے آگے کچھ سفارشات رکھی ہیں، جن میں اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کو سخت پھٹکار لگانا اور پولیس کو مضبوط کیا جانا شامل ہے، تاکہ ایکشن لیا جائے اور عبادت گاہوں کی حفاظت بڑھائی جا سکے۔ بہت سے واقعات کا ذکر کرنے کے علاوہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایک بڑے طبقے میں اس  کی وجہ سے خوف کا ماحول ہے۔
یو ایس سی آئی آر ایف ایک امریکی ایجنسی ہے جو دنیا بھر میں مذہبی مسائل پر رپورٹ تیار کرتی ہے، یہ ایجنسی براہ راست امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، امریکی پارلیمنٹ اور امریکی سینیٹ کو رپورٹ دیتی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہند سے قبل اس طرح کی رپورٹ حکومت کی پریشانیاں بڑھا سکتی ہے ۔



Comments


Scroll to Top