Latest News

ارملا نے انگریزوں کے رولیٹ ایکٹ سے کیا سی اے اے کا موازنہ، کہا- تاریخ میں سیاہ قانون کے طور پر جانا جائے گا

ارملا نے انگریزوں کے رولیٹ ایکٹ سے کیا سی اے اے کا موازنہ، کہا- تاریخ میں سیاہ قانون کے طور پر جانا جائے گا

ممبئی :شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کے  خلاف جہاں ایک طرف اپوزیشن مودی حکومت کو گھیرے ہوئے ہے وہیں فلمی دنیا کی بھی کئی بڑی ہستیاں اس کے خلاف ہیں۔ اداکارہ ارملا ماتونڈکر بھی اب سی اے ا ے کی مخالفت میں سامنے آئی ہیں۔ ارملا نے  سی اے اے  کا موازنہ  انگریزوں کے رولیٹ ایکٹ  سے کر دیا اور کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں اس  کالے قانون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر سی اے اے  کی تنقید کرتے ہوئے ارملا نے کہا کہ 1919 میں پہلی عالمی جنگ کے ختم ہونے کے بعد انگریز یہ سمجھ گئے تھے کہ ہندوستان میں ان کے خلاف عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔ اس لئے انہوں نے رالیٹ ایکٹ جیسے ایک قانون کو ہندوستان میں لاگو کیا۔ سال 1919 کے اس رو لیٹ ایکٹ اور 2019 کے سی اے اے کو اب تاریخ کے سیاہ قانون کے طور پر جانا جائے گا۔
 کیا تھا رولیٹ ایکٹ  
 مارچ 1919 میں برطانوی حکومت نے ہندوستان میں ابھر رہے قومی تحریک کو کچلنے کے مقصد سے  رالیٹ  ایکٹ بنایا گیا تھا۔یہ قانون سر سڈنی رولیٹ  کی صدارت والی سیڈیشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔اس قانون کے تحت برطانوی حکومت کو یہ حق حاصل ہو گیا تھا کہ وہ کسی بھی ہندوستانی پر عدالت میں بغیر مقدمہ چلائے اسے جیل میں بند کر سکتی ہے۔اس قانون کے تحت مجرم کو اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے کا نام جاننے کا حق بھی ختم کر دیا گیا تھا۔ رولیٹ ایکٹ کے خلاف ملک گیر ہڑتالیں اور احتجاج ہوئے تھے۔
بتا دیں کہ ارملا ماتونڈکر 2019 کے انتخابات سے پہلے ممبئی میں کانگرس پارٹی کی رکن بنی تھیں۔ارملا نے کانگرس کے ٹکٹ پر ممبئی شمالی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا لیکن وہ الیکشن ہار گئی تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top