Latest News

سٹے بازی  ایپ  کے جال میں پھنستا  ملک

سٹے بازی  ایپ  کے جال میں پھنستا  ملک

ملک  کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  وزارت  سے  ملے ان پٹ اور چینی کنکشن  سامنے  آنے  کے بعد وزارت داخلہ نے 232 موبائل ایپس پر پابندی  عائد کی ہے۔ اس میں 138آن لائن  سٹہ  کھلانے  والے اور 94 غیر مجاز رقم قرض دینے والے ایپس شامل ہیں۔  یہ ایپس کہیں نہ کہیں  بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے تھے۔   ساتھ یہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 69کے تحت   ایک  طرح کا جرم بھی ہے۔ دراصل ملک میں  سرکاری نظام کے ناک کے نیچے کافی   لمبے وقت   سے  سٹے کا ایک آن لائن کا روبار  چل رہا ہے۔
 جس   سے  ہر سال سرکاری خزانے کو  3.50 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ملک کے ریل، تعلیم اور صحت   بجٹ  کو جوڑ لیں ، تو بھی  یہ 3.50لاکھ کروڑ روپے سے کم  بیٹھتاہے۔  ایسے  کئی   آن لائن گیمز یا کھیل ہیں جس میں آپ اپنی پسندیدہ ٹیمیں بناتے ہیں۔ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر   آپ کو پوائنٹس یا  انک  دئیے جاتے ہیں اور انہیں پوائنٹس کی بنیاد پر آپ جیتتے یا ہارتے ہیں۔ 
لیکن ملک میں آن لائن گیمز یا کھیلوں کے نام پر سٹہ کھلوانے والی غیر ملکی کمپنیاں  چوری چھپے  گھس  چکی ہیں اور کھیل میں سٹے  بازی  کروانے والی  غیر ملکی کمپنیاں ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر اشتہارات دے  رہی  ہیں۔اور لوگوں  سے یہ  بتا رہی ہیں کہ کھیل میں سٹے بازی جائز ہے یا قانونی ہے اور   یہ گیم  آف سکل ہے۔  جبکہ ہمارے ملک میں  سٹہ کھیلنا  یا کھلوانا   غیر قانونی ہے۔ ملک میں کوئی بھی کھیل  جائز ہے یا  ناجائز ہے ،  یہ دو پیمانوں پر طے کیاجاتا ہے۔
  پہلا  ہے  گیم آف سکل ، یعنی  کہ   ایسا کھیل جس میں آپ کا ہنر نظر آتا ہے۔ دوسرا پیمانہ  ہے گیم آف چانس  ، یعنی  کہ   ایسا کھیل جس میں آپ کا ہنر نہیں  بلکہ  آپ کی  قسمت کھیلتی  ہے  اور  آپ کی ہار  اورجیت قسمت پر  ٹکی ہوتی ہے۔
 گیم  آف سکل کو  ملک میں قانونی سمجھا جاتا ہے  اور  گیم  آف چانس کو ملک میں غیر قانونی  ماناگیا ہے۔ یعنی  کہ جس کھیل میں آپ کو محنت کرنی پڑتی ہے  وہ کھیل جائز ہے۔اب چاہے   اس میں آپ نے  دماغ لگایاہو یا پھرجسمانی  محنت  کی  ہو۔ ٹھیک  اسی طرح ہر وہ کھیل غیر قانونی ہے، جس میں آپ نے کچھ نہیں کیا، بس آپ کی قسمت پر  آپ کی جیت یا ہار  طے ہوتی ہے۔
   موبائل فون میں  ہم کئی  طرح کے آن لائن گیمز کھیلتے ہیں۔ان  گیمز کو ملک میں گیم آف سکل کے  طور پر جانا جاتا ہے۔ اس طریقے سے یہ جائز ہیں۔
 مثال کے طور پر  اگر ہم  قانونی   آن لائن گیمز ایپ میں  کرکٹ کو ہی لے لیں تو   ان میںکسی بھی میچ سے پہلے  آپ موبائل گیم میں اپنی ایک ٹیم بناتے ہیں، پھر  اس ٹیم میں آپ جو کھلاڑی چنتے ہیں اس کا سارا  ر یکارڈ آپ کو معلوم ہوتا ہے ۔
 آپ کو پتہ ہوتا ہے  کہ وہ کھلاڑی فارم میں ہے یا نہیں  اور اس جانکاری  کو آپ کا ٹیلنٹ  مانا جاتا ہے۔ میچ میں  اترنے سے   پہلے آپ موبائل گیم  کے والیٹ میں کچھ  روپے  ڈالتے ہیں اور ان  روپیوں کی مدد سے آپ موبائل گیم کھیلتے ہیں۔ اب اگر آپ کا  چناہوا کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھاتا ہے، یا آپ کی بنائی   ٹیم جیت جاتی ہے  تو اس بنیاد پر آپ کو پوائنٹس ملتے ہیں اور پھر ان پوائنٹس کی بنیاد پر آپ کی جیت یا ہار  طے ہوتی ہے۔
 جس میں آپ کو رینکنگ  کی بنیاد پر   روپے ملتے ہیں۔ اس فارمیٹ یا  خاکہ کو  قانونی  مانا گیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب آپ اپنی  سمجھ  کا استعمال کر کے ٹیم بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو اسے  بھارتیہ قانون گیمز آف سکل  کہتا ہے۔ نیز بھارتیہ آن لائن گیم کمپنیاں آپ کو جائز طریقے سے گیم کھلاتی ہیں۔ لیکن ملک میں کچھ ایسی غیر ملکی کمپنیوں کا  جال پھیلا ہوا ہے جو موبائل ایپلیکیشن کے بہانے آن لائن گیمز کھیلنے والوں  کو سٹے بازی کروارہی ہیں۔
 جس  میں بیٹ آن کرکٹ، یونی بیٹ، بیٹ وے جیسی 24غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔  سٹے بازی  کروانے والی  کمپنیاں یوزرز کو آن لائن گیمز کے ذریعے پھنساتی ہیں، پھر انہیں  سٹے بازی کی طرف لے  کرجاتی ہیں اور یہ اپنے آپ میں بہت سنگین معاملہ ہے۔
 کھیلوں میں سٹے بازی کروانے والی ان  غیر ملکی کمپنیوں کا پرچار-پرسار انٹرنیٹ اورسمارٹ فون  کی وجہ سے  تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مثال کے طور پر سٹے بازی کھلوانے  والی غیر ملکی  کمپنیاں کرکٹ، فٹ بال اور ٹینس جیسے کھیل  کھلوانے کا لالچ دیتی ہیں۔ نیز جیسے ہی آپ کمپنیوں کے موبائل گیم ایپلی کیشن پر جاتے ہیں تو یہ میچ کھلوانے کیلئے آپ سے ٹیم بنانے یا پلاننگ  کے  بارے میں نہیں  کہتے  بلکہ  سیدھے  روپے مانگتے  ہیں۔
 پھر  آپ سے  لائیو چل رہے میچ کی   پیشین گوئی کرنے کیلئے کہتے  ہیں۔ اگر آپ کا اندازہ  صحیح ثابت ہوا  تو آپ جیتتے ہیں نہیں تو آپ  ہار جاتے ہیں۔  اس  طرح کے کھیل میں آپ کی  سکل  ،  ٹیلنٹ یا محنت  نہیں  لگتی ہے۔ بس  آپ کی قسمت ہوتی ہے۔
 rmshivam295@gmail.com
رشبھ مشرا



Comments


Scroll to Top