National News

ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں آئی فون نہ بنائے

ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں آئی فون نہ بنائے

نئی دہلی:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان میں آئی فون بنانے کے بجائے امریکہ میں آئی فون کی پیداوار بڑھانے پر زیادہ توجہ دے۔
مسٹر ٹرمپ نے قطر کے دورے کے دوران ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کے بعد کہا کہ "اصل مسئلہ یہ ہے کہ ٹم کک ہندوستان میں آئی فونز بنا رہے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ اسے ہندوستان میں تیار کریں۔ لیکن اس گفتگو سے جو سب سے اچھی بات نکلی وہ یہ تھی کہ وہ امریکہ میں بھی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار ہیں"۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ٹیرف سب سے زیادہ ہے اس لیے وہاں کوئی بھی چیز فروخت کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ٹم کک کو کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپنا پلانٹ نہ لگائیں۔
        
 



Comments


Scroll to Top