National News

بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال

بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال

ممبئی: ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کا انتقال ہوگیا ان کی عمر 40 برس تھیبگ باس13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا  . بتایا جا رہا ہے کہ سدھارتھ شکلا نے رات سونے سے پہلے دوا لی تھی لیکن دوائی کون سی لی تھی اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے سدھارتھا دوا لینے کے بعد صبح نہیں اٹھ سکے سدھارتھ شکلا کی لاش فی الحال ممبئی کے کوپر اسپتال میں ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پوسٹ مارٹم وہیں کیا جائے گا۔سدھارتھ شکلا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2008 میں ٹی وی شو 'بابل کا آنگن چھوٹے نا' سے کیا تھا۔اس کے بعد وہ جانے پہچانے سے اجنبی، سی آئی ڈی، بالیکا ودھو اور 'لو یو زندگی' جیسے ٹی وی شوز اور بہت سے ریئلٹی شوز میں نظر آئے۔سدھارتھ شکلا نے فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں بھی کام کیاتھا۔



Comments


Scroll to Top