ممبئی:بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ان کی خصوصی تصاویر شیئر کیں۔سوناکشی سنہا آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر شتروگھن سنہا نے سوناکشی کی خصوصی تصاویر شیئر کیں اور اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ شتروگھن سنہا نے ٹوئٹر اکانٹ پر سوناکشی کی بچپن سے لے کر اب تک کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ کتنا خوبصورت وقت گزرتا جا رہا ہے۔
اس خاص دن پر ہماری آنکھوں کے تاروں کو بہت بہت مبارک باد۔ آنے والا سال خوشیوں سے بھرا ہو اور آپ نئی بلندیاں حاصل کریں۔ ہم سب کو آپ اور آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ خاص طور پر دہاڑ میں آپ کا کام لاجواب رہا ہے۔ آپ ہمیشہ میرے لیے سب سے خاص رہیں گی۔ عظیم دن مبارک ہو! گاڈ بلیس!