Latest News

پوتن نے یوکرین کے ساتھ ''براہ راست بات چیت‘ پر دیا زور

پوتن نے یوکرین کے ساتھ ''براہ راست بات چیت‘ پر دیا زور

 ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے ساتھ 'براہ راست بات چیت‘ کی اپیل کی ہے۔ مسٹر پوتن نے اتوار کو کہا ہم تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے اور ایک دیرپا، مضبوط امن کی طرف بڑھنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں۔“ یہ بیان برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون سمیت یورپی لیڈروں کے یوکرین کے دورے اور روس سے 30 دن کی غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہونے کی اپیل کے چند گھنٹے بعد آیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو ''اس پر غور کرنا ہوگا“ لیکن خبردار کیا ''ہم پر دباو ڈالنے کی کوشش کرنا بالکل بیکار ہے۔

مسٹر پوتن نے کہا کہ وہ اس امکان کو ''انکار نہیں کریں گے“ کہ روس اور یوکرین مذاکرات کے نتیجے میںنئی جنگ بندی، ایک نئی جنگ بندی“ پر متفق ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی رہنما نے کہا کہ وہ اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوگان سے بات کر کے تفصیلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یورپی رہنماوں نے یوکرین کا دورہ کیا اور ایک ماہ کی جنگ بندی کی اپیل کی۔

فرانس، جرمنی، برطانیہ اور پولینڈ کے رہنما نام نہاد 'رضامندوں کے اتحاد‘ کا حصہ تھے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی میزبانی میں ان ممالک کے رہنماوں نے دورے کے دوران ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسٹر پوتن نے 30 دن کی غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا تو روس کے توانائی اور بینکنگ کے شعبوں پر 'نئی اور بڑے پیمانے پر‘ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔



Comments


Scroll to Top