National News

روس کثیر قطبی عالمی نظام کے مفاد میں افریقی تعلقات کو فروغ دے گا: پوتن

روس کثیر قطبی عالمی نظام کے مفاد میں افریقی تعلقات کو فروغ دے گا: پوتن

 ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعہ کثیر قطبی عالمی نظام کے مفاد میں روس- افریقی تعلقات کی ترقی کو یقینی بنائیں گی۔ مسٹر پوتن نے افریقہ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا،خواتین و حضرات! افریقہ ڈے کے موقع پر میری دلی مبارکباد قبول کریں۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم اپنی قوموں کے فائدے اور ایک منصفانہ اور جمہوری کثیر قطبی عالمی نظام کے مفاد میں کثیر الجہتی روسی افریقی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ مسٹڑ پوتن نے کہااس سال کو کئی سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس میں دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ، اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ، نوآبادیاتی ممالک کو آزادی دینے کے اقوام متحدہ کے اعلامیہ کو اپنانے کے 65 سال، وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نازی ازم کی شکست اور استعمار کا خاتمہ 20ویں صدی کے اہم ترین واقعات تھے، جس نے تمام بنی نوع انسان کے لیے آزاد، پرامن ترقی کا موقع فراہم کیا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران افریقہ کے آزاد ممالک عالمی برادری کے قابل احترام رکن بن گئے ہیں اور اقتصادی اور سماجی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، افریقی یونین کے ڈھانچوں میں قائم کثیر جہتی تعاون اور متعدد ذیلی علاقائی ڈھانچے براعظم میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں تعاون دیتے ہیں۔

مسٹر پوتن نے کہا، "ہمارا ملک ہمیشہ افریقی شراکت داروں کے ساتھ روایتی دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کا حامی رہا ہے، جس کا مظاہرہ 2019 اور 2023 میں ہونے والی روس-افریقہ سربراہی اجلاسوں سے بھی ہوا ہے، جس میں ہمیں تعاون کے نئے شعبوں کا تعین کرنے کا موقع ملا اور بین الاقوامی معاملات میں ہم آہنگی آسان ہوئی۔ افریقی رہنماو¿ں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں، مسٹر پوتن نے کہا کہ اگلا روس-افریقہ پارٹنرشپ فورم کا انعقاد 2025 کے اختتام سے پہلے کسی ایک افریقی ملک میں کیا جائے گا، جس میں بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
 



Comments


Scroll to Top