نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عیدالفطر اور نوروز کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور امن، خوشحالی اور صحت و تندرستی کی نیک تمنائیں ظاہر کیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار باہمی بھائی چارے اور مہربانی کو فروغ دے گا انہوں نے سب کی خوشی اور صحت کے لیے بھی دعا کی اور اپنے پیغام کا اختتام "عید مبارک" کے ساتھ کیا۔
نوروز کے موقع پر ایک الگ پیغام میں، جو پارسی برادری کا نیا سال ہوتا ہے، مودی نے اسے ایک "خصوصی موقع" قرار دیتے ہوئے ایک ایسے سال کی تمنا کی جو خوشحالی اور مسرت سے بھرپور ہو۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ لوگ صحت مند رہیں اور ان کی تمام خواہشات پوری ہوں، اور اپنے پیغام کا اختتام "نوروز مبارک" پر کیا۔
وزیر اعظم کی یہ مبارکبا دیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ہندستان اور دنیا بھر میں مختلف برادریاں ان تہواروں کو منا رہی ہیں، جو نئی شروعات، شکرگزاری اورسماجی ہم آہنگی کی علامت ہیں۔