National News

وزیراعظم مودی کی بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد، ہند۔ نیپال تعلقات کا اعادہ کیا

وزیراعظم مودی کی بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد، ہند۔ نیپال تعلقات کا اعادہ کیا

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پر امید ہونے کا اظہار کیاسوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں مودی نے کہامسٹر بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر دلی مبارکبا" انہوں نے مزید کہا،آپ کا تقرر نیپال کے عوام کی جانب سے آپ کی قیادت پر بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔
ہندوستان اور نیپال کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، مودی نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے ارادے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "میں ہندوستان اور نیپال کی دوستی اور تعاون کو دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
ہندوستان اور نیپال کے درمیان گہرے ثقافتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں، جن کی بنیاد کھلی سرحد اور دیرینہ عوامی رابطوں پر استوار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کی ایک اہم خصوصیت رہا ہے، جس میں دونوں اطراف تجارت، رابطے ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
شاہ کا تقرر ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک علاقائی تعاون اور اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم مودی کے اس پیغام کو اپنے ہمالیائی پڑوسی کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات برقرار رکھنے پر ہندوستان کی مسلسل توجہ کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


 



Comments


Scroll to Top