وینکوور:کینیڈا کے شہر سری کے آئندہ میونسپل انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی آف سری کی طرف سے انتخابات کے میدان میں نٹرادیا وکیل اور سماجی رہنما ہنویر سنگھ رندھاوا کو ان انتخابات میں میئر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
ہنویر سنگھ رندھاوا کی امیدوار ی کا رسمی اعلان کرنے کے سلسلے میں سری میں دی ایمپریس پیلس بال روم میں 29 مارچ شام کو ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ جس میں کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں کارکنان کی آمد کا امکان ہے۔