نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد فلاور شو کو تخلیقی صلاحیتوں ، پائیداری اور کمیونٹی کی شرکت کو اکٹھا کرنے میں اس کے قابل ذکر کردار کے لیے سراہا یہ تقریب خوبصورتی سے شہر کے متحرک جذبے اور فطرت کے لیے دیرپا لگاو کو ظاہر کرتی ہے شو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کس طرح اس فلاور شو کی شان اور اس کے تخیل میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، جو احمد آباد کی ثقافتی تمول اور ماحولیاتی شعور کی علامت بن گیا ہے۔
ایکس پر گجرات کے وزیر اعلی کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا: “احمد آباد فلاور شو نے تخلیقی صلاحیتوں ، پائیداری اور کمیونٹی کی شرکت کو یکجا کیا ہے، جب کہ شہر کے متحرک جذبے اور فطرت سے محبت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے۔ یہ بھی قابل ستائش ہے کہ کس طرح اس فلاور شو میں سالوں کے دوران اس کی وسعت اور تخیل میں اضافہ ہوا ہے۔
“احمد آباد کا فلاور شو سب کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا ہے! یہ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عوامی شرکت کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ شہر کے متحرک جذبے کے ساتھ ساتھ فطرت سے اس کے لگاو کو خوبصورتی سے ظاہر کرتا ہے۔ یہ دیکھ کر بھی خوشی ہوتی ہے کہ کس طرح اس فلاور شو کی شان و شوکت اور تخیل میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فلاور شو کی کچھ پرکشش تصاویر پیش خدمت ہیں۔